?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت ایک نئے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد غزہ کے باشندوں کو ان کے وطن سے زبردستی نکال کر انڈونیشیا منتقل کرنا ہے۔
اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق، تل ابیب حکومت ایک نئے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد نوار غزہ کے باشندوں کو ان کے وطن سے زبردستی نکال کر انڈونیشیا منتقل کرنا ہے۔
اس منصوبے کو رضاکارانہ ہجرت کا نام دیا گیا ہے، حالانکہ ماہرین اور انسانی حقوق کے ادارے اسے جبری نقل مکانی کا نیا چہرہ قرار دے رہے ہیں۔
فلسطینی خبررساں ادارے معا کے مطابق، اس سازش میں امریکہ کی پشت پناہی شامل ہے، اور تل ابیب مختلف حیلے بہانوں سے غزہ کے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت چاہتی ہے کہ ہزاروں فلسطینی انڈونیشیا ہجرت کریں اور وہاں کام کریں، مگر حقیقت یہ ہے کہ اب تک دنیا کے کسی بھی ملک نے اس منصوبے کی باضابطہ منظوری نہیں دی۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ماضی میں بھی صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کی جبری ہجرت کے کئی منصوبے بنائے تھے، لیکن بین الاقوامی سطح پر مخالفت اور فلسطینی عوام کی مزاحمت کی وجہ سے یہ منصوبے ناکام رہے۔ اب ایک بار پھر رضاکارانہ ہجرت کے نام پر جبری بے دخلی کی ایک نئی کوشش کی جا رہی ہے۔
صہیونی حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام انسانی ہمدردی کے تحت کیا جا رہا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل غزہ کو خالی کر کے فلسطینی مزاحمت کی بنیادوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔
اس منصوبے کو فلسطینی قوم اور ان کی مزاحمتی قیادت کی شدید مخالفت کا سامنا ہے، جو اسے نسل کشی کی ایک اور شکل قرار دے رہے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کمال عدوان ہسپتال کو تباہ کرنے میں اسرائیل کے مقاصد کا انکشاف
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق کمال عدوان ہسپتال
دسمبر
کیا حماس اسرائیل کو شکست دے دے گی؟ صہیونی میڈیا کی زبانی
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے غزہ کی پٹی کی صورت حال کا
مارچ
سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جائے۔ وزیراعظم
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ
ستمبر
لبنان امریکی اور سعودی مداخلت کا مرکز بن چکا ہے:حزب اللہ
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے ایک رکن نے
فروری
جنگ بند ہوسکتی ہے پر صلح ممکن نہیں:یمنی ماہرین
?️ 8 فروری 2021سچ خبریں:یمنی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے امریکی صدر نے کہا
فروری
امریکہ افغانستان میں داعش کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے: طالبان
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے کہا
اگست
دہشتگرد شہریوں کو نشانہ بنا رہے، ریاستی رٹ چیلنج نہیں ہونے دینگے۔ وزیراعلی بلوچستان
?️ 25 ستمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت
ستمبر
اسرائیل پہلے سے زیادہ الگ تھلگ
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
اپریل