یمنیوں کا امریکی فوجیوں کے انخلا کی سالگرہ کا جشن  

یمنیوں کا امریکی فوجیوں کے انخلا کی سالگرہ کا جشن  

🗓️

سچ خبریں:یمن کے شہریوں نے امریکی میرینز کے یمن سے ذلت آمیز انخلا کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر صنعاء میں امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا اور اس موقع کو جشن کے طور پر منایا۔  

مظاہرین کے اختتامی بیان میں کہا گیا کہ ہم اس تاریخی اور شاندار واقعے کی سالگرہ کو سید عبدالملک الحوثی، قائد اور سپریم پولیٹیکل کونسل کے صدر نیز یمن کے عظیم عوام کے تمام طبقات کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ11 فروری کو ہمارے عوام نے اپنی مبارک انقلاب کے ذریعے امریکی میرینز فورسز کو ذلت اور ناکامی کے ساتھ صنعاء چھوڑنے پر مجبور کیا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی فوجیوں کا صنعاء سے انخلا طویل عرصے تک یمن کے حکومتی نظاموں پر تسلط اور کنٹرول کے بعد عمل میں آیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ قرآنی انقلاب کی بدولت امریکی تسلط ختم ہوا، ایک ایسا انقلاب جس نے کئی دہائیوں پر محیط مغرب اور اس کے ایجنٹوں کے ساتھ وابستگی کا خاتمہ کر دیا۔
بیان میں زور دیا گیا کہ ہم امریکی اور اسرائیلی دشمنوں کے یمن اور خطے کے خلاف تمام منصوبوں کے خلاف مزاحمت کرنے اور فلسطین میں اپنے بھائیوں کی حمایت میں اپنے موقف پر قائم رہنے پر زور دیتے ہیں، یہاں تک کہ فلسطین کی مکمل آزادی اور مقدس مقامات کی بازیابی ہو جائے۔

مشہور خبریں۔

الیکشین کمیشن کو سپریم کورٹ نے طلب کر لیا

🗓️ 15 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس گلزار احمد نے سینیٹ انتخابات سے

ہرتزوگ کا ترکی دورہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں ایک اہم موڑ ہے :اردوغان

🗓️ 10 مارچ 2022سچ خبریں:  اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں

بیروت اجلاس میں سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی غیر حاضری کی وجوہات

🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بیروت میں ہونے والے عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں سعودی

صیہونیوں کی بوکھلاہٹ عروج پر

🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی حالیہ

سعودی عرب کو اچانک ایران سے دوستی کا خیال کیسے آگیا؟؟؟

🗓️ 2 مئی 2021(سچ خبریں) کچھ ہی دن پہلے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

رفح میں اسرائیل کا قتل امریکہ کے عطیہ کردہ بموں سے

🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: سی این این نے دھماکہ خیز ہتھیاروں کے ماہرین کا حوالہ

مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے سول آرمڈ فورسز سے مدد طلب کی

🗓️ 8 جنوری 2022مری (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ملک کے پُرفضا مقام مری میں

خصوصی کابینہ کمیٹی کا اجلاس،پاکستان اور برطانیہ میں ریٹرنز اینڈ ریڈامیشن اور مجرمان حوالگی معاہدوں پر گفتگو

🗓️ 14 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت خصوصی کابینہ کمیٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے