?️
سچ خبریں: سی این این کی جانب سے کیے گئے فوری سروے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات 2024 کے پہلے مناظرے میں زیادہ تر ووٹرز نے ڈیموکریٹک امیدوار کو فاتح قرار دیا۔
سی این این کی جانب سے کیے گئے فوری سروے کے نتائج کے مطابق، صدارتی انتخابات 2024 کے پہلے مباحثے میں ڈیموکریٹک امیدوار کمالا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مقابلے میں ووٹرز کی اکثریت نے ہیرس کو کامیاب قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا مناظرہ
اس سروے میں 63 فیصد ٹی وی ناظرین (جو کہ تمام ووٹرز کی نمائندگی نہیں کرتے) نے کہا کہ ہیرس مناظرے کی فاتح تھیں، جبکہ صرف 37 فیصد نے ٹرمپ کو کامیاب قرار دیا۔
ہیرس کی واضح کامیابی اس لحاظ سے اہم ہے کہ مناظرے میں شامل ووٹرز مختلف توقعات کے ساتھ وہاں پہنچے تھے، مناظرے سے قبل 50 فیصد نے ہیرس کی کامیابی کی پیش گوئی کی تھی جبکہ بقیہ 50 فیصد نے ٹرمپ کو منتخب کیا تھا۔
یہ فوری سروے منگل کی شب مناظرے کے بعد ان ووٹرز کو پیغامات بھیج کر کیا گیا جو پہلے ہی اس سروے میں شرکت کی اجازت دے چکے تھے، اس سروے کا غلطی کا مارجن 5.3 فیصد تک بتایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی انتخاباتی دوڑ کی تازہ ترین صورتحال
یہ نتائج اس سے قبل جون میں منعقد ہونے والے ٹرمپ اور جو بائیڈن کے مناظرے کے بعد کیے گئے سروے سے بالکل مختلف ہیں، جس میں تین میں سے دو ووٹرز نے ٹرمپ کو فاتح قرار دیا تھا جبکہ صرف ایک تہائی نے بائیڈن کی بہتر کارکردگی کا دعویٰ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل حقیقت کی آواز کو خاموش کرنا چاہتا ہے: مجاہدین تحریک
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصرت کیمپ میں
دسمبر
امریکی شہریوں کا جو بائیڈن کے خلاف ٹوئٹری طوفان
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی شہریوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور دکانوں کے خالی شیلفوں
جنوری
وزیراعظم کا ایرانی صدر کو ٹیلیفون
?️ 10 جولائی 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر
جولائی
صیہونی جاسوسی تنظیم سائبر حملے کا شکار
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک ہیکر گروپ نے
جون
بھارتی یوم آزادی بھی کشمیریوں کے لیے دردسر
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت
اگست
اب شادی کا نہیں سوچ رہا، دو بچوں کیساتھ پُرسکون زندگی ہے، میکال ذوالفقار
?️ 4 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ میکال ذوالفقار نے ایک بار پھر اپنی دوسری
فروری
نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا:شاہد خاقان عباسی
?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے نیب کے وسیع
جون
ملک عدنان کے لئے وزیر اعظم کا بڑا اعلان
?️ 5 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے میں
دسمبر