بن گورین ایئرپورٹ پر کون سے میزائل لگے ہیں؟یمنی عہدیدار کی زبانی

بن گورین ایئرپورٹ پر کون سے میزائل لگے ہیں؟یمنی عہدیدار کی زبانی

🗓️

سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہنما نصرالدین عامر نے تصدیق کی ہے کہ بن گورین ایئرپورٹ پر حملہ ایک نئے میزائل سے کیا گیا، جس کا مقصد اسرائیلی پروازوں کو روکنا اور غزہ کے محاصرے کے خاتمے تک ہوائی ناکہ بندی قائم رکھنا ہے۔

یمن کی انقلابی تحریک انصاراللہ کے اعلیٰ رہنما نصرالدین عامر نے اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایک نئے تیار کردہ میزائل کے ذریعے کی گئی ہے، اور یہ حملہ غزہ کے محاصرے کے خلاف عملی ردعمل تھا۔
الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے نصرالدین عامر نے کہ کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ مکمل طور پر ایک نسل کشی ہے۔ دشمن صہیونی بات چیت میں دلچسپی نہیں رکھتا، اس لیے یمن نے فیصلہ کن اقدام کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم بن گوریون ایئرپورٹ کی مکمل بندش تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ ہم نے عالمی فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ یہ ایئرپورٹ اب محفوظ نہیں، اور ہم کسی نقصان کی ذمہ داری نہیں لیں گے۔
عامر نے مزید کہا کہ جیسے ہم نے بندرگاہ ایلات (ام الرشاش) کو بند کر کے ثابت کیا کہ ہماری دھمکیاں حقیقی ہیں، ویسے ہی بن گوریون بھی بند ہو کر رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی امریکہ کی طرف سے بمباری کے باوجود یمن نہ جھکا ہے، نہ جھکے گا کہ
ہم پر جتنا بھی بمباری کی گئی، ہم نے تسلیم نہیں کیا اور نہ کریں گے، ہمارا ہوائی محاصرہ ہی موجودہ حالات میں سب سے مؤثر راستہ ہے۔
آخر میں نصرالدین عامر نے کہا کہ صہیونی ریاست نسل کشی جیسے جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے اور اس کا احتساب لازم ہے۔ وہ ہمیں مٹانے کی بات کرتے ہیں، لیکن یہ ہمیں کبھی روک نہیں سکا۔ ہم حق پر ہیں اور وہ زوال پذیر۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کرے ، مسرت عالم بٹ

🗓️ 15 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند

مقبوضہ کشمیر: 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ’بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن‘ شروع

🗓️ 21 اپریل 2023پونچھ: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ایک نامعلوم حملہ آور کے ہاتھوں

 ایران کے پاس صرف دو راستے ہیں:وائٹ ہاؤس  

🗓️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایران کی جانب سے امریکی دباؤ میں

معیشت کی بہتری، غریبوں کو روزگار کیلئے منصوبہ ’مٹی نہیں ترقی‘ شروع کر رہے ہیں، مصدق ملک

🗓️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کل معدنیات

امریکی دہشت گرد فوج کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کا قتل، پینٹاگون نے اہم اعتراف کرلیا

🗓️ 3 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی فوجی ادارے پینٹاگون نے اہم اعتراف کرتے ہوئے

فلسطین کی حمایت میں اسکاٹ لینڈ میں لوگ سڑکوں پر

🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں فلسطین کے حامیوں نے

امریکہ صرف اپنا مفادات چاہتا ہے / قاضی البیطار کو برطرف کیاجائے: بیروت دھماکے کے متاثرین کے اہل خانہ

🗓️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں: بیروت بم دھماکے کے متاثرین کے اہل خانہ کے ترجمان

ایرانی حملے کے خوف سے صیہونی وزراء کے درمیان سیٹلائٹ فونز تقسیم

🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے