?️
سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحری بیڑے ‘یو ایس ایس ہری ٹرومین’ کو 18 بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے علاوہ ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن پر ایک بار پھر امریکی اور برطانوی حملے
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج نے امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر کیے گئے فضائی حملوں کے خلاف ایک سرکاری بیان جاری کیا ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ دشمن امریکہ نے ہمارے ملک پر کھلی جارحیت کی ہے، امریکی جنگی طیاروں نے صنعاء پر 47 اور دیگر صوبوں پر 7 حملے کیے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، جن کی حتمی تعداد ابھی سامنے نہیں آئی۔
یمنی ترجمان کے مطابق، ہم نے اللہ کی مدد سے ایک جوابی آپریشن کیا اور شمالی بحیرہ احمر میں امریکی بحری بیڑے ‘یو ایس ایس ہری ٹرومین’ اور اس کے ہمراہ موجود نیوی کے جہازوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ 18 بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے علاوہ ڈرونز کی مدد سے کیا گیا، یحیی سریع نے خبردار کیا کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں امریکی نیوی کے خلاف جوابی حملے جاری رہیں گے، کیونکہ ہمارا ملک امریکی اور برطانوی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:شمالی یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملے
انہوں نے واضح کیا کہ ہم اللہ کے حکم سے اسرائیلی بحری جہازوں کے خلاف محاصرے کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک غزہ کو امداد فراہم نہیں کی جاتی،امریکی دشمن کو یمنی قوم کی استقامت اور ثابت قدمی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
وزرا عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے کیلئے پُراعتماد
?️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ میں شامل کئی اہم وزرا نے اس اعتماد
جولائی
عالمی بادر تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے فوری مداخلت کرے ، حریت کانفرنس
?️ 23 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں
مئی
قاہرہ اجلاس سے غزہ پر پھر بمباری!
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:مصر کے صدرنے کہا کہ ہم نے رفح کراسنگ بند نہیں
اکتوبر
’اسکائپ‘ ہمیشہ کے لیے بند
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: کبھی دنیا کی سب سے بہترین اور معروف ویڈیو اینڈ
مئی
شوکت خانم میموریل ٹرسٹ اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم
?️ 1 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پیر
دسمبر
ترکی کی کان میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:ترکی کے وزیر صحت نے اس ملک کی ایک کان میں
اکتوبر
مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 ماہ میں ترسیلات زر میں کمی
?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوری میں 26 فیصد اضافے کے باوجود رواں
فروری
ہم جو بھی کرتے ہیں حکومت سے پوچھ کے کرتے ہیں:آرمی چیف
?️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 20
اپریل