?️
سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایک امریکی سفارتی وفد نے جمعہ کے روز دمشق میں دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے نمائندوں سے ملاقات اور مشاورت کی۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ امریکی سفارتی وفد نے دمشق میں تحریر الشام کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارتکاروں کی تحریر الشام کے رہنماؤں سے ملاقات
ترجمان نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں شام میں اقتدار کی منتقلی کے اصولوں اور خطے کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تحریر الشام کے ساتھ ملاقات میں داعش کے خلاف اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی اور اس سلسلہ میں مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال ۔
امریکی عہدیدار کے مطابق، سفارتی وفد نے شام کی سول سوسائٹی، سرگرم کارکنوں اور مختلف فرقوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ، بشار الاسد کے دور میں گمشدہ ایک امریکی صحافی اور دیگر شہریوں کی قسمت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دمشق میں امریکی سفارتخانے نے بھی تصدیق کی کہ مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی نائب وزیر خارجہ نے آج تحریر الشام کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اردن کے شہر عقبہ میں ہونے والی کانفرنس میں طے پانے والے نکات پر گفتگو کی گئی۔
مزید پڑھیں: شام پر قابض دہشتگردوں کے امریکہ کے ساتھ تعلقات؛امریکی اخبار کی رپورٹ
سفارتخانے کے مطابق، اس ملاقات میں شام میں شامی عوام کی قیادت میں ایک جامع سیاسی عمل کی حمایت، انسانی حقوق کے احترام پر مبنی حکومت کی تشکیل، اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک ڈرون نے عراق
اپریل
ویوو کا آئی فون ٹیکنالوجی سے لیس ایکس 200 پیش
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے آئی فون
اکتوبر
خیبر پختونخوا میں حکومت اور الیکشن کمیشن آمنے سامنے
?️ 30 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) صوبے میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے پر خیبر
دسمبر
اسرائیل امریکی حمایت کھونے کے خطرے سے دوچار
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: بنیامین نیتن یاہو، صیہونی ریاست کے وزیر اعظم، نے 14
ستمبر
افغانستان کے ایک کروڑ بچے تعلیم اور اسکول سے محروم
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے افغانستان کی سنگین
دسمبر
وزیر اعظم کا صدر مملکت کو صحت کا خیال رکھنے اورمکمل آرام کرنے کا مشورہ
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کا شکار صدر مملکت
مارچ
کیا ترکی شام کی دلدل میں پھنس جائے گا؟
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب پر اپوزیشن
دسمبر
سعودی عرب کے لیے برے نتائج
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ عبدالواحد ابوراس نے گزشتہ شب ویڈیو
دسمبر