?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی کانگریس کے اراکین نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کی کھلے عام مذمت کرنے اور سفارتی اقدام اٹھانے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ سینچری ڈیل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کے ارکان نے فلسطین کے بارے میں پالیسی کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کو لکھے گئے خط میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی فلسطینیوں کے گھروں کی انہدام کی پالیسی کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انہدامی کارروائیوں میں امریکی سازوسامان کے استعمال کی تحقیقات کرے اور فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی تحقیقات کا آغاز کرے اور یہ فیصلہ کرے کہ آیا اس سامان کو "اسلحہ ایکسپورٹ کنٹرول قانون کی خلاف ورزی میں استعمال کیا گیا تھا۔
انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ نتیجہ خیز تعلقات استوار کرنے کی خواہش کی تصدیق کی جو فلسطینی عوام کے انسانی حقوق اور وقار کی تائید کرتی ہے۔
امریکی ارکان کانگریس کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کے بارے میں امریکی پالیسی کے بارے میں فکر مند ہیں اور پچھلی حکومت کے دور میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے حوالے سے جو پالیسی اپنائی گئی تھی اسے تبدیل کیا جانا چاہیے۔
کانگریس کے ارکان نے نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شہریوں کے لئے صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات کی فراہمی کے سلسلے میں چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہمیں اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں:لبنانی نائب وزیر اعظم
?️ 10 اگست 2025ہمیں اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں:لبنانی نائب وزیر اعظم لبنان کے نائب
اگست
اسرائیل کی شکست یقینی ہے: شیخ نعیم قاسم
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے نائب سیکرٹری
ستمبر
غزہ میں مارے گئے بچے
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: غزہ پر حالیہ تین روزہ حملے میں پانچ سالہ
اگست
زیادہ ترفرانسیسی میکرون کے پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے کے خالف
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 60 فیصد
اپریل
سود کی ادائیگیوں میں 64 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ میں انکشاف
?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں برس پاکستان کی قرضوں پر سود کی
مئی
پورا مغرب ماسکو کے ساتھ برسر پیکار
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع Sergei Shoigu نے پولینڈ کے فوجی
اگست
اردگان کلیچداراوغلو کی واپسی کے خواہش مند کیوں ہیں؟
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی کی سیاسی و میڈیا فضاء میں ان دنوں ایک
ستمبر
اپوزیشن کو وزیر داخلہ کا انتباہ: قانون ہاتھ میں نہ لے
?️ 6 فروری 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو متنبہ کرتے
فروری