امریکی حملے معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں:ایران

معاہدے کی خلاف ورزی

?️

سچ خبریں:ایران کی وزارت امور خارجہ نے امریکہ کی فضائی کارروائیوں کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ وحشیانہ حملے واضح طور پر معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی فضائی حملوں کو جنگ بندی کے معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کیے گئے حالیہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی ہیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج نے آج بروز یکشنبه کی ابتدائی ساعات میں ملک کے جنوبی ساحلی علاقوں میں موجود نگرانی اور مانیٹرنگ کے چند مراکز پر فضائی حملے کیے، جن کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وحشیانہ حملے اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 2 کی شق 4 اور جنگ کے خاتمے کی مفاہمتی یادداشت کی پہلی شق کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ کارروائیاں ظاہر کرتی ہیں کہ امریکی حکومت اپنی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی معاہدوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتی اور معاہدہ شکنی اس کی بنیادی فطرت کا حصہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اس کے سیکریٹری جنرل کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتے ہوئے اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔

وزارت خارجہ نے آخر میں کہا کہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 51 کے مطابق مکمل طور پر پرعزم ہے۔

مشہور خبریں۔

نصراللہ جیت گئے:صیہونی عہدہ دار

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدے دار

صیہونی ریاست کو درپیش سیاسی عدم استحکام

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:یورپی تھنک ٹینکس کی 2015 سے 2025 تک کی تحقیقات کی

یہ زرد صحافت ہے، حبا بخاری خود سے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہونے پر برہم

?️ 6 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی ازدواجی زندگی اور

خطے کے استحکام میں شہید ابراہیم رئیسی اور امیر عبداللہیان کیا کردار رہا

?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: ہیلی کاپٹر حادثے کے دردناک حادثے میں آیت اللہ سید ابراہیم

کیا ٹرمپ کی دھمکی بی بی سی کے تابوت میں آخری کیل ہوگی؟

?️ 15 نومبر 2025 کیا ٹرمپ کی دھمکی بی بی سی کے تابوت میں آخری

اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کُل ہیں۔ شرجیل میمن

?️ 22 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے

حسن نصراللہ کی باتیں مزاحمتی تحریک کا روڈ میپ: رائے الیوم

?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل

صیہونیوں کا حماس کے لیے کینہ کا ایک اور ثبوت

?️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے یہ کہتے ہوئے حماس کا ڈیجیٹل کرنسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے