اسرائیلی پابندیوں کو توڑتے ہوئے ہزاروں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں آمد، نماز جمعہ پڑھنے میں کامیاب رہے

اسرائیلی پابندیوں کو توڑتے ہوئے ہزاروں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں آمد، نماز جمعہ پڑھنے میں کامیاب رہے

?️

مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  اسرائیل کی جانب سے سخت پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ ادا کرنے کے لیئے مسجد اقصیٰ پہونچے اور نماز جمعہ ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس بالخصوص پرانے بیت المقدس میں فلسطینی نمازیوں کی نقل وحرکت پر کڑی پابندیاں عاید کر رکھی ہیں، بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے غرب اردن سے آنے والے نمازیوں کی بسیں روک دیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق پرانے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں دسیوں پولیس اہلکار اور فوجی تعینات کیے گئے۔ پولیس کی گشتی پارٹیوں کی بڑی تعداد فلسطینی نمازیوں‌ کو روکنے کی کوشش کرتے رہے، اس کے باوجود 40 ہزار فلسطینی مسلمان نماز جمعہ کو قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

نماز جمعہ کی ادائی کے بعد باب الاسباط اور دوسرے دروازوں سے باہر نکلنے والے نمازیوں کو روکا گیا، جمعہ کو علی الصباح صہیونی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے اطراف کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

جمعہ کے خطبہ میں مسجد کے خطیب نے عالم اسلام اور عرب ممالک میں اتحاد و اتفاق پر زور دیا، انہوں نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے کی مہمات کی شدید مذمت کی اور فلسطینیوں سے بھی اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی سے امریکہ کی ہچکچاہٹ پر روس کی تنقید

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی

علی امین کے حوالے سے پی ٹی آئی میں بحث ہو رہی تھی، لڑائی 2 ،4 مہینے پہلے سے شروع ہوئی۔ قمر زمان کائرہ

?️ 8 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ

نئی صیہونی حکومت کی آنکھ کا کانٹا

?️ 15 جون 2021سچ خبریں:مسجد اقصی اور یروشلم کے علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کے

فرانسیسی ڈاکٹروں کا غزہ کے بارے میں چونکا دینے والا بیان

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: یورپی ہسپتال میں کام کرنے والے فرانسیسی ڈاکٹروں نے غزہ

ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے دفاعی نظام کو کیسے تباہ کیا؟

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک نے اپنی رپورٹ میں ایرانی میزائلوں اور

آئی ٹی برآمدات میں 32فیصد اضافہ ہوا ہے،وفاقی وزیرآئی ٹی کادعویٰ

?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے دعویٰ

ملک کا برا حال ہو گیا ہے ، حکومت اپوزیشن الائنس سے خوف زدہ ہے ، عمر ایوب

?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی

امریکہ ایران اور روس کو تنہا کرنے میں کیوں ناکام ہے؟

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی بالا دستی کے مخالف ممالک کو الگ تھلگ کرنے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے