میرے خلاف مظاہرے کرنے والے پیسے لے کر احتجاج کر رہے ہیں؛نیتن یاہو کا دعویٰ 

?️

سچ خبریں:صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قابض پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے خلاف مظاہرے کرنے والے افراد کو رقوم دی گئی ہیں تاکہ وہ احتجاج کریں، ان کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرے خود رو نہیں بلکہ مالی مفادات کے تحت منظم کیے جا رہے ہیں۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو کی یہ متنازعہ گفتگو اس وقت سامنے آئی ہے جب مقبوضہ علاقوں میں ان کے خلاف مسلسل کئی ماہ سے بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔
ان مظاہروں میں ہزاروں افراد شرکت کر چکے ہیں، جو نتانیاہو کی پالیسیوں، کرپشن الزامات، عدالتی اصلاحات اور غزہ میں جاری جنگ سے متعلق فیصلوں پر شدید نالاں ہیں۔
نیتن یاہو کی تقریر کے دوران صیہونی پارلیمنٹ میں شدید لفظی جھڑپیں بھی ہوئیں، اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے قابض وزیراعظم کے اس بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے عوام کی توہین قرار دیا اور نتانیاہو سے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، نیتن یاہو کی حکومت کو اندرونی طور پر شدید عوامی دباؤ اور بین الاقوامی سطح پر سفارتی تنقید کا سامنا ہے اور ایسے بیانات دراصل عوامی غصے کو دبانے کی ناکام کوشش ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے بارے میں بائیڈن کے متعصبانہ بیانات سے حماس غصہ

?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں امریکی صدر

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی، وزیر اعظم تین ناموں میں سے ایک کو منظوری دیں گے

?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی

ہتھیاروں کی فروخت کے لیے امریکہ کا نیا بہانہ

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تائیوان چین کی دھمکیوں کا مقابلہ

کیا امریکہ کسی کا دوست ہو سکتا ہے؟

?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: شامی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ

امریکی سینیٹرز کی روس، ایران، چین و شمالی کوریا کی شراکت داری کو نشانہ بنانے کی کوشش

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:دو امریکی سینیٹرز نے ایک نیا بل قانون اختلال 2025 پیش

 سعودی عرب میں بن سلمان کے انتہا پسندانہ اقدامات کے مخالفین

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں سماجی اصلاحات پر مبنی سعودی ولی عہد کے

چین کی امریکہ کو سخت وارننگ

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:چین نے ایک سخت بیان میں واشنگٹن کی عالمی پالیسیوں پر

الجنین کے عوام کی حمایت میں مہم

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت اور جہاد اسلامی کے رہنما بسام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے