?️
سچ خبریں: حزب اللہ کی جانب سے شمالی مقبوضہ فلسطین پر شدید میزائل حملوں کے دوران صیہونی وزیر جنگ ہماری توجہ شمال کی جانب ہے اور جنوبی محاذ پر ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر جنگ یوآف گالانت نے حزب اللہ کے خلاف شدید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری توجہ شمال کی جانب ہے ، جنوبی محاذ پر ہماری کاروائیاں اپنے اختتام کے قریب پہنچ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی محاذ میں ڈیٹرنس مساوات کو تبدیل کرنے میں ہدہد 3 کا کردار
گالانت نے مزید دعویٰ کیا کہ شمال میں ہمارا مشن ابھی مکمل نہیں ہوا اور ہماری ذمہ داری ہے کہ سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنائیں نیز مقامی رہائشیوں کو ان کے گھروں میں واپس لے آئیں، انہوں نے اسرائیلی فوج کی مکمل تیاری کا بھی دعویٰ کیا۔
تاہم ان دعووں کے برعکس صیہونی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق، جنگ کے ابتدائی چھ مہینوں میں تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار صیہونی شہری مقبوضہ علاقوں کو چھوڑ کر جا چکے ہیں اور ابھی تک واپس نہیں آئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ نقل مکانی جو پہلے عارضی سمجھی جا رہی تھی،اب ایک مستقل رجحان میں تبدیل ہو چکی ہے۔
صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ مکمل فتح ناممکن ہے، حماس کو ختم نہیں کیا جا سکے گا اور نہ ہی حزب اللہ کو نقشے سے مٹایا جا سکتا ہے
صیہونی خاندان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ہماری کمپنیاں تباہ ہو رہی ہیں، ہمارے ریزرو فوجی خاموش ہیں اور عام فوجی شدید تھکاوٹ کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں: شمالی محاذ پر صیہونی فوج جنگی مشقوں کا آغاز
صیہونی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ حزب اللہ نے آئرن ڈوم پر حملے کی کوشش کی ہے نیز یہ تنظیم شمالی فلسطین میں حساس اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی معاشرے میں اسرائیل مخالف عقائد شدت اختیار کر گئے ہیں: الجزیرہ
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: کئی دہائیوں سے امریکی معاشرہ صیہونی حکومت کی حمایت
جون
جنگی جنون نے نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست کے بعد شدید رسوا کردیا
?️ 13 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ایسے میزائل جنہوں نے تل ابیب کو ہلا کر
مئی
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاج
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کی حزب اختلاف جماعتوں کے ذریعہ اتحادی کابینہ تشکیل
مئی
وزیراعظم کا آج سے ملک بھر میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشنز کھولنے کا اعلان
?️ 26 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آج سے
اکتوبر
آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
?️ 23 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) نے
جون
سعودی عرب میں ہائی اسکول کی لڑکی کو 18 سال قید کی سزا
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کے مسائل پر کام کرنے والی
ستمبر
سائبری جنگ میں ایران کے مقابل میں اسرائیل کی شکست
?️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: گزشتہ ہفتے اسرائیلی اخبار یدیوتھ احرونوت نے انکشاف کیا تھا کہ
نومبر
حکومت کی صوبوں میں انکم ٹیکس لگانے کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے مذاکرات کو مثبت قرار دیدیا
?️ 16 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو
نومبر