امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کردی

امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کردی

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی اظہار پر پابندی عائد کرنا ایک قابل مذمت عمل ہے اور یہ کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن نے فلسطینی اتھارٹی کی آزادی اظہار رائے پر پابندی اور کارکنوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کو ہراساں کرنے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکا کے مستقل نمائندے لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے مشرق وسطی کی صورتحال سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

گرین فیلڈ نے کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی آزادی اظہار پر پابندی عائد کرنے اور کارکنوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کو ہراساں کرنے کے بارے میں فلسطینی اتھارٹی کے اقدام پر تشویش ہے اور یہ طرز عمل ناقابل قبول ہے۔

مندوب نے فلسطینی کارکن نزار بنات کے قتل پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنات کی  موت کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

خیال رہے کہ 24 جون کو عباس ملیشیا نے  جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں ایک کارروائی کے دوان 44 سالہ نزار بنات کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

اس واقعے کے فورا بعد ہی حکومت نے ان کی موت کے بارے میں ایک سرکاری تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی اور کمیٹی کی رپورٹ کو فوجی عدالت  کے حوالے کیا گیا، اور 14 فلسطینی سکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

مشہور خبریں۔

2025 تبدیلی کا سال، ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان مرکزی ستون قرار

?️ 22 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز کے آرٹیکل میں

صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ میں اذان دینے سے روکا

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی اور وہاں موجود فلسطینی نمازیوں

اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنا انسانی حقوق کے خلاف جنگ ہے:اقوام متحدہ

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ

نیتن یاہو کی من مانی سے اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ مایوس

?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کے زیر حراست امریکی اسرائیلی قیدی عدن الیگزینڈر

ترکی کا 9 سال بعد مصر میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںترکی نے قاہرہ میں نئے سفیر کا انتخاب کرتے ہوئے نو

ہم اسے آئینی ترامیم نہیں بلکہ پی سی او کہیں گے، فواد چوہدری

?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے چیئرمین پاکستان

ٹرمپ کے قتل پر مقتدیٰ صدر کا ردعمل

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما مقتدا صدر نے X سوشل نیٹ ورک

کورونا: سندھ کابینہ نے بھی فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی

?️ 27 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے