?️
ماسکو (سچ خبریں) طالبان نے ماسکو میں ایک اہم پریس کانفرنس کی ہے جس میں ایک بار پھر امریکہ کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے یکم مئی کو افغانستان سے اپنی افواج نہ نکالیں تو وہ سنیگن نتائج بھگتنے کے لیئے تیار ہوجائے۔
تفصیلات کے مطابق طالبان نے واشنگٹن کو افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوجیوں کے انخلا کے لیے یکم مئی کی آخری تاریخ سے متعلق معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ طالبان کے ساتھ طے شدہ معاہدے پر نظرثانی کررہی ہے۔
جوبائیڈن نے ایک انٹرویو میں نشریاتی ادارے اے بی سی کو بتایا تھا کہ یکم مئی کی آخری تاریخ ہوسکتی ہے لیکن اگر ڈیڈ لائن میں توسیع کی جاتی ہے تو یہ زیادہ لمبی نہیں ہوگی۔
طالبان کی جانب سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے ایک رکن سہیل شاہین نے صحافیوں سے کہا کہ انہیں جانا ہوگا اور یکم مئی سے آگے امریکی فوجیوں کا رکنا دراصل معاہدے کی خلاف ورزی تصور ہوگا، انہوں نے کہا کہ اور معاہدے کی خلاف ورزی ہماری طرف سے نہیں ہوگی جس کے نتیجے میں اس کا رد عمل ظاہر ہوگا۔
رکن سہیل شاہین نے اس کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی کہ یہ ردعمل کیا شکل اختیار کرے گا لیکن فروری 2020 میں انہوں نے جس معاہدے پر دستخط کیے تھے اس پر عمل کرتے ہوئے طالبان نے امریکی یا نیٹو فورسز پر حملے نہیں کیے حتی کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران غیراعلانیہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
طالبان رہنما نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوگا، وہ دستبردار ہوجائیں گے اور ہم افغانستان کے مسئلے کے حل اور پرامن تصفیہ پر توجہ مرکوز کریں گے تاکہ ایک سیاسی روڈ میپ تک پہنچیں اور مستقل اور جامع جنگ بندی ہوسکے۔
انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ طالبان اسلامی حکومت کے مطالبے پر قائم ہیں، سہیل شاہین نے اس کی تفصیل نہیں بتائی کہ اسلامی حکومت کا ڈھانچہ کیسا ہوگا۔
علاوہ ازیں انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا طالبان انتخابات کو قبول کریں گے یا نہیں لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صدر اشرف غنی کی حکومت ان کی اسلامی حکومت کی تعریف کے مطابق نہیں ہے۔
خیال رہے کہ روس، چین اور پاکستان کے ساتھ امریکا نے بھی افغانستان کے متحارب فریقین سے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔
علاوہ ازیں طالبان کا ایک وفد افغانستان میں جنگ کے خاتمے سے متعلق مستقبل کے لائحہ پر افغان حکومت سے ماسکو میں ملاقات جاری ہے جس میں دیگر فریقین بھی موجود ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اسرائیل کے خلاف یمن کی کاروائیوں کا جواب کیوں نہیں دے رہا؟
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے اس بات پر زور دیا
دسمبر
روسی کمانڈر کا یوکرین میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ماسکو سے منسلک آرمی کی ایک نجی یونٹ واگنر کے کمانڈر
اپریل
امریکہ جلد ہی ایک جابرانہ حکومت بن سکتا ہے: جارج سوروس
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی ارب پتی جارج سوروس جسے رنگین انقلابات کی
جولائی
آئی ایم ایف مشن کی پاکستانی وفد سے ملاقات، معاشی استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر زور
?️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)
مارچ
اسرائیلی حکام کو ادیس ابابا اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا: افریقی یونین کے عہدیدار
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:46 افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے صیہونی حکومت
فروری
جنرل سلیمانی کی شہادت ، خطے اور دنیا میں استقامتی محاذ کی گونج
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد سے
جنوری
برکس میں نئے ممالک کی شمولیت سے کس ملک میں زلزلہ آئے گا؟
?️ 27 اگست 2023سچ خبریں: برکس گروپ میں نئے ممالک کی رکنیت کے ساتھ توسیع
اگست
امریکی نائب صدر کا ایران کے خلاف جنگ میں اپنے اہداف کے حصول کا بے بنیاد دعویٰ
?️ 26 جون 2026سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے واشنگٹن کی جنگی پالیسیوں کا دفاع کرتے
جون