غزہ کے عوام غزہ میں ہی رہیں گے :ٹرمپ

غزہ کے عوام غزہ میں ہی رہیں گے :ٹرمپ

?️

سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ غزہ کے عوام اپنی سرزمین پر ہی رہیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں  یقین ہے کہ غزہ کے عوام اپنے علاقے میں ہی رہیں گے، انہوں نے شرم‌الشیخ اجلاس میں کہا کہ اسرائیل اور حماس کا معاہدہ برقرار رہے گا کیونکہ دنیا ایک نئی جنگِ عظیم برداشت نہیں کر سکتی، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ غزہ کے لوگ نوارِ غزہ میں ہی رہیں گے، اور میں امید کرتا ہوں کہ ایسا ہی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:شرم الشیخ مذاکرات میں محتاط امید حماس اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی

ٹرمپ نے مزید کہا کہ غزہ پہلے بھی ایک مشکل جگہ تھی، مگر اب وہاں بہتری کے لیے ایک بڑا موقع موجود ہے، ان کے مطابق، دنیا کے امیر ترین ممالک کے رہنما اس وقت غزہ کی تعمیر نو اور حالات کی بہتری کے لیے سنجیدگی سے دلچسپی لے رہے ہیں۔

امریکی صدر نے چند گھنٹے قبل شرم‌الشیخ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والا معاہدہ برقرار رہے گا، کیونکہ ہم تیسری عالمی جنگ نہیں چاہتے۔

تاہم، ٹرمپ نے اپنی تقریر میں اسرائیل کی سابقہ بدعہدیوں یا فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:مصری وزیر خارجہ کے مطابق شرم الشیخ مذاکرات کے اہم نکات

تجزیہ کاروں کے مطابق، ان کا یہ بیان ایک سیاسی توازن قائم رکھنے کی کوشش ہے تاکہ امریکہ کی سفارتی مداخلت کو امن کے ضامن کے طور پر پیش کیا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

جان ایف کینیڈی کے قتل کی خفیہ فائلز منظر عام پر؛نئے راز فاش

?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ کے 35ویں صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے

صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کے ہاتھ ایک بار پھر نیتن یاہو کے دست بہ گریبان

?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: ہزاروں کی تعداد میں آبادکار اور صہیونی قیدیوں کے اہل

صیہونیوں کی بوکھلاہٹ

?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: اردنی فورسز نے ایک صیہونی کو غیر قانونی طور پر

عمان ایئر لائنز کے نقشوں سے اسرائیل کا جعلی نام حذف 

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عمان

مقبوضہ کشمیر میں بس حادثے کا شکار، 30 افراد ہلاک

?️ 15 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ایک مسافر بس پہاڑی سڑک سے

سعودیوں کا اسرائیل کے ساتھ نیا سمجھوتہ

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ

بائیڈن نے جنوری میں 42 ملین ڈالر کے عطیات جمع کئے

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن کی مہم اور ڈیموکریٹک پارٹی نے نومبر میں ممکنہ

یورپ کو برآمدات 13 فیصد اضافے سے 1.3 ارب ڈالر تک جاپہنچیں

?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2026 کی پہلے دو ماہ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے