?️
نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جس کے بعد اب اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگا دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں انفیکشنز کی دوسری لہر، دنیا میں کورونا وائرس کیسز کے سب سے بڑے اضافے نے ایک کروڑ کیسز شامل کرنے میں محض 4 ماہ کا وقت لیا جبکہ ابتدائی ایک کروڑ کیسز تک پہنچنے کے لیے 10 ماہ کا عرصے لگا تھا۔
اس وقت بھارت میں ساڑھے 34 لاکھ فعال کیسز موجود ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز میں 3 لاکھ 57 ہزار 229 کا اضافہ ہوا جبکہ 3 ہزار 449 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار 408 ہوگئی۔
طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے اصل اعداد و شمار، رپورٹ ہونے والی تعداد سے 5 سے 10 گنا زائد ہوسکتے ہیں۔
اس ضمن میں راہول گاندھی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بھارتی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب کورونا وائرس روکنے کا ایک ہی راستہ مکمل لاک ڈاؤن ہے حکومت کی نااہلی بہت سے بے گناہ لوگوں کی جان لے رہی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت معاشی نقصانات کے باعث ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے گریزاں ہے تاہم متعدد ریاستوں نے کئی سماجی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
کووِڈ 19 کی انتہائی متعدی بھارتی قسم نے ملک کا صحت کا نظام متاثر کیا ہے، متاثرہ افراد کی بقا کے لیے ضروری طبی آکسیجن کی فراہمی کمزور کردی اور مریض ایمبولینسز اور ہسپتالوں کے باہر پارک کی گئی کاروں میں تشویشناک صورت حال سے نبرد آزما نظر آئے۔
لاشوں کے اضافی بوجھ کے باعث پارکوں اور پارکنگ کے مقامات میں جنازے اور آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں، بھارت نے انفیکشن کی اس شدید لہر سے لڑائی میں زیر تربیت ڈاکٹر اور نرسوں کے امتحانات بھی ملتوی کردیے ہیں۔
ایسے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر انفیکشن کی حالیہ لہر روکنے کے لیے بروقت اقدامات نہ کرنے اور مذہبی اجتماعات اور پُر ہجوم سیاسی ریلیوں میں بغیر ماسک کے لوگوں شامل ہونے کی اجازت دینے پر تنقید کی جارہی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے ایک اداریے میں کہا گیا کہ ‘حالیہ ہفتوں میں یہ بات سامنے آئی کہ وفاق اور ریاستیں دونوں اس سنگین لہر کے لیے تیار نہیں تھے’۔
بھارت میں کورونا وائرس کی شدت، ویکسین کی سپلائی اور ڈیلیوری میں مسائل کے باعث ویکسینیشن میں ڈرامائی کمی کے ساتھ منسلک ہے۔
دنیا میں ویکسین بنانے والا سب سے بڑا ملک ہونے کے باوجود بھارت کے پاس اپنی ضروریات کے لیے کافی ویکسین موجود نہیں۔
ایک ارب 35 کروڑ آبادی والے اس ملک میں اب تک صرف 9.5 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے، ایسے میں بھارت نے ویکسین بنانے والی دیگر کمپنیوں فائزر، جانسن جانسن اور موڈرنا کو اپنے ملک میں ویکسین بیچنے کی دعوت دی ہے لیکن کسی نے اب تک ردِ عمل نہیں دیا۔
اس کے ساتھ بین الاقوامی امداد کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور منگل کے روز 545 آکسیجن کنسنٹریٹرز امریکا سے بھارت پہنچے جو طبی اشیا کی 5ویں کنسائنمنٹ تھی۔


مشہور خبریں۔
جنرل برہان کی ریاض میں ٹرمپ کے مشیر سے بات چیت
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: سوڈانی خودمختاری کونسل کے سربراہ نے امریکی صدر کے مشیر
دسمبر
امارات کی چین سے قربت امریکی ڈراؤنے خواب کی تکرار
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:حالیہ برسوں میں جن لوگوں نے امریکہ اور چین کی خبروں
اکتوبر
سید حسن نصر اللہ کی ذہانت زبانزد حاص وعام
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے آپریشنز برانچ کے سابق سربراہ اسرائیل
اگست
صیہونی حکومت کے اقدامات کے بارے میں اوباما کا بیان
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر براک اوباما نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت
اکتوبر
بابا رحمتے نے نواز شریف کے خلاف جوڈیشل سازش کی، رانا ثنا اللہ
?️ 6 جون 2023باغ آزاد کشمیر: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے
جون
بائیڈن کی مقبولیت میں نمایاں کمی، یہاں تک کہ ان کی پارٹی میں بھی
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: جمعہ کو جاری ہونے والے ایک نئے سروے میں، بائیڈن
مئی
’دھواں‘ ڈرامے میں میری فرمائش پر میرے کردار کی موت کرائی گئی، نبیل ظفر کا انکشاف
?️ 20 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار نبیل ظفر نے تین دہائیوں بعد انکشاف
ستمبر
پاک امریکا تعلق آزمودہ، بااعتماد اور پائیدار شراکت داری کی مثال ہے۔ مریم نواز
?️ 7 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے
اگست