?️
سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ دورے کا سب سے اہم موضوع ایران کا جوہری پروگرام ہے،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اب امریکہ سے ایران کے خلاف جارحانہ پالیسی کے خواہاں نہیں، جبکہ اسرائیل عسکری کارروائی چاہتا ہے۔
امریکی جریدے امریکی جریدے فارن افرز کے مطابق، نے اپنے ایک تجزیے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ممکنہ دورے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام سے نمٹنا ان کے اس سفر کا سب سے اہم اور اثر انگیز ایجنڈا ہوگا۔
جریدے کے مطابق، ایران کے ساتھ کسی بھی نئے معاہدے کی بنیاد ایک نئے خطے کے نظم پر ہونی چاہیے، جس میں غزہ میں پائیدار جنگ بندی، وسیع پیمانے پر انسانی امداد اور فلسطینی ریاست کا ممکنہ راستہ شامل ہو۔
فارن افرز کے مطابق، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کا ایران کے بارے میں نقطہ نظر ٹرمپ کی پچھلی صدارت کے مقابلے میں بدل گیا ہے۔ اب وہ امریکہ سے ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات کی توقع نہیں رکھتے۔
جریدے نے لکھا کہ اگرچہ اسرائیل ایران پر امریکی فوجی حملے کا خواہاں ہے، لیکن خلیجی ممالک ایک امن پسند گروپ کے طور پر ابھر رہے ہیں،وہ اسرائیل کی نسبت کم پرجوش ہیں کہ تہران کے خلاف جنگ سے ان کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔ اگر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ میں اترتے ہیں، تو خلیجی ممالک حمایت کے بدلے معاوضے اور اسٹریٹجک ضمانتوں کا مطالبہ کریں گے۔
تحلیل کے مطابق، ٹرمپ ابراہیم معاہدات (عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی معمول سازی) کو اپنی پہلی مدت کا بڑا سفارتی کامیابی سمجھتے ہیں اور چاہیں گے کہ سعودی عرب بھی اس میں شامل ہو۔ تاہم، غزہ جنگ نے اس عمل کو مشکل بنا دیا ہے۔
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بھاری جانی نقصان نے معمول سازی کو مشکل بنا دیا ہے۔ عرب رہنما فلسطینیوں کی پرواہ نہیں کرتے، لیکن عوام کی رائے اہم ہے۔ غزہ کے قتل عام نے عرب دنیا میں اسرائیل اور امریکہ کی تصویر خراب کی ہے، جس کی وجہ سے محمد بن سلمان کسی بھی معاہدے کی قیمت بڑھا دیں گے۔
فارن افرز کے مطابق، ٹرمپ ایک ایسے علاقائی نظم کے قیام کے خواہاں ہیں جو طاقت اور سودے بازی پر مبنی ہو، نہ کہ مشروعیت یا شراکت پر، ان کے غزہ کی آبادی میں کمی اور کرہ باختری کے الحاق کے بیان نے عوامی غم و غصہ بڑھا دیا ہے، جسے ایران کے جوہری معاہدے سے پرسکون نہیں کیا جا سکتا۔
جریدے نے خبردار کیا کہ اگر ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی کی مسلسل ناکامیوں کا چکر توڑنا چاہتے ہیں، تو انہیں اس دورے کو سمجھداری سے استعمال کرنا ہوگا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود کرنے کا فیصلہ کر لیا
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود
جنوری
یوکرین کو ہتھیار نہیں ڈالنے چاہئیں: میکرون
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ روس کے
جون
یحییٰ السنوار نے صہیونی افسر سے کیا وعدہ تھا؟
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی سروس کے افسروں میں سے جان
دسمبر
بہت جلد گھی 150،100 روپےسستاہوجائےگا۔مفتاح اسماعیل
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سناتے
جولائی
اب شادی کا نہیں سوچ رہا، دو بچوں کیساتھ پُرسکون زندگی ہے، میکال ذوالفقار
?️ 4 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ میکال ذوالفقار نے ایک بار پھر اپنی دوسری
فروری
پاکستان نے کورونا وائرس پھیلاو کو روکنے کے لئے 12 ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد کر دی
?️ 21 مارچ 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئی لہر کو دیکھتے
مارچ
چوری کا پیسے استعمال کر کے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی گئی:فواد چوہدری
?️ 27 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا
مارچ
سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں 150 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد یمن
مارچ