?️
غزہ (سچ خبریں) صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر عدم دلچسپی کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے مابین حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں اور صورتحال تنازعہ کی طرف بڑھ سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر عملدرآمد کرنے سے گریز کرنے اور ثالثی کرنے والوں کی غلط فہمی کی وجہ سے ایک ممکنہ تصادم اور ایک نئی فوجی جنگ کا آغاز ہوسکتا ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق، فلسطین الیوم نے مزاحمتی گروپوں کی جانب سے ثالثی کرنے والوں اور اسرائیل کو دی گئی مہلت کے بارے میں ایک مضمون میں لکھا ہے کہ غزہ میں فلسطینی گروپوں نے گذشتہ منگل کو ایک تازہ ترین پیشرفت اور حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی اقوام متحدہ کے سفیر سے ملاقات سے ثالثی کرنے والوں کو غزہ کی تعمیر نو کو تیز کرنے اور محاصرے کو ختم کرنے کے لئے ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔
فلسطین الیوم نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا کہ فلسطینی گروہ اس پر خاموش نہیں رہیں گے اور نمٹنے میں اسرائیل کی جانب سے تاخیر کی پالیسی کے بارے میں متنبہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ خاموش نہیں رہیں گے اور صہیونی حکومت کو ان کے شرائط ماننے پر مبجور کرنے کے لیئے ان کے پاس دوسرے آپشن بھی موجود ہیں۔
اخبار نے مزید لکھا کہ صیہونی حکومت کی فوج نے آپریشن "القدس” کے بعد غزہ کا محاصرہ تیز کردیا ہے، گزر گاہیں بند کردی ہیں اور غزہ میں ضرورت کی چیزوں کو آنے سے روک دیا ہے اور غزہ کے باشندوں کے لئے سمندر بند کردیا، جس کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوچکی ہے۔
دریں اثنا فلسطینی تجزیہ کار مصطفی الصوف نے فلسطین الیوم کو بتایا کہ غزہ میں فلسطینی گروہوں کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیئے ثالثی کرنے والوں کو دی گئی مہلت کا فلسطینیو کے لیئے کوئی فائدہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت کی جانب سے دی گئی مہلت نے ثالثی کرنے والوں کو غلط فہمی میں مبتلا کردیا ہے، وہ سمجھ رہے ہیں فلسطینیوں کے پاس اسرائیلی شرائط کو ماننے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے اور وہ آخرکار تمام شرائط کو مان لیں گے، جبکہ یہ ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے۔
الصواف نے کہا کہ مزاحمتی گروپوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ثالثین اسرائیلی غاصبوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے بہت کمزور ہیں، لہٰذا ایسی صورت میں مزاحمتی گروہ اسرائیل پر شدید دباؤ ڈال کر اپنے تمام مطالبات کو منوانے پر مجبور کردیں گے۔


مشہور خبریں۔
یمنیوں کا سعودی آرامکو تیل کمپنی پر حملہ
?️ 4 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ انھوں
مارچ
سعد رضوی کی رہائی نہیں ہوئی اس سنگین مقدمہ ہے
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی
اپریل
برطانوی انفارمیشن اینڈ سائبر سیکیورٹی آرگنائزیشن میں ملازمت کی شرط کیا ہے؟
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:برطانوی انٹیلی جنس، سیکیورٹی اور سائبر اسپیس آرگنائزیشن کے اعلان کے
مارچ
جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے باوجود پاکستان کی یورپی ممالک کو برآمدات میں کمی
?️ 24 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) جی سی پی پلس اسٹیٹس کے باوجود یورپی ممالک
مارچ
برطانوی کمپنی کا شیل پاکستان خریدنے میں اظہار دلچسپی
?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شیل پاکستان لمیٹڈ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی
اکتوبر
اے آئی فیچرز سے لیس سام سنگ کا فون متعارف
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے
جولائی
عمران خان کو عامر لیاقت کے بارے میں کیا بتایا گیا
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے
اکتوبر
شام عراق سرحد پر دہشت گردی کی امریکی سازش
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:ایک عراقی سکیورٹی ماہر نے کہا کہ شام عراق سرحد کے
فروری