افریقی ملک مالی کی فوج نے عبوری صدر اور وزیر اعظم کو گرفتار کرلیا

افریقی ملک مالی کی فوج نے عبوری صدر اور وزیر اعظم کو گرفتار کرلیا

?️

مالی (سچ خبریں) افریقی ملک مالی کی فوج نے عبوری صدر اور وزیر اعظم کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد عالمی برادری نے ان گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ملک مالی میں بغاوت کرنے والے فوجیوں نے مالی کے عبوری صدر اور وزیر اعظم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ یورپی یونین نے عبوری صدر باہ نداو اور وزیر اعظم مختار وان کے اغواء کی مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مالی کے فوجی عہدیداروں نے صدر باہ نداو اور وزیر اعظم مختار وان کو گرفتار کرلیا جبکہ وزیر دفاع سلیمان دوکور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے اور عالمی برادری نے گرفتاریوں کی سخت مذمت کی ہے۔

میڈیا کے مطابق ان رہنماوں کو گرفتار کرنے کے بعد مالی کے دارالحکومت بماکو کے قریب واقع فوجی اڈے کاٹی لے جایا گیا ہے جبکہ یہ گرفتاریاں کابینہ میں رد و بدل میں فوج کے دو اراکین کے اپنے عہدوں سے محروم ہوجانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہوئیں۔

اس اقدام کے رد عمل میں بین الاقوامی برداری نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، اقوام متحدہ، افریقی یونین اور مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی کمیونٹی (ای سی او ڈبلیو اے ایس) نے اس کارروائی کی مذمت اور رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین، امریکا اور برطانیہ نے بھی اس ممکنہ بغاوت پر مذمت کرتے ہوئے بیانات جاری کیے ہیں جبکہ یورپی یونین نے اس اقدام کو اغواء قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کا کہنا تھا کہ انہیں نداو اور وان کی گرفتاری پر انتہائی تشویش ہے جبکہ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں امن و سکون اور ان کی غیر مشروط رہائی کی اپیل کرتا ہوں۔

یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے برسلز میں یورپی یونین سربراہی کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا ہے وہ انتہائی غلط اور سنگین ہے اور ہم اس کے خلاف ضروری اقدامات پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی وزیر دفاع نے ایک بار پھر فوجی راز فاش کر دیے:نیو یارک ٹائمز 

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر

سعودی عرب میں یورینیم کی افزودگی نہیں ہوگی:امریکہ

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی وزیر توانائی نے کہا کہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان

پاک-بھارت آبی تنازع پر عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان

حلیم عادل شیخ کو دھمکی آمیز ویڈیو موصول ہوئی ہے

?️ 2 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم

بنگلہ دیش میں ایک عبوری حکومت قائم

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیشی فوج کے کمانڈر جنرل واکر اوز زمان نے میڈیا

عراق میں اسرائیل کی حمایت کرنے والا امریکی ریستوراں بند

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے

اسرائیلی فوج کے بڑے جھوٹ کا پردہ فاش

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے منگل کی شام کو غزہ کے یورپی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے