طالبان نے سرحدی علاقے اسپن بولدک میں پاکستان سے افغانستان آنے جانے ٹرکوں اور کنٹینرز سے ٹیکس لینا شروع کردیا

طالبان نے سرحدی علاقے اسپن بولدک میں پاکستان سے افغانستان آنے جانے ٹرکوں اور کنٹینرز سے ٹیکس لینا شروع کردیا

?️

کابل (سچ خبریں)  طالبان نے سرحدی علاقے اسپن بولدک پر کچھ وقت پہلے قبضہ کرلیا تھا اور وہاں کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اب پاکستان سے افغانستان آنے جانے ٹرکوں اور کنٹینرز سے ٹیکس لینا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں طالبان نے سرحدی علاقے اسپن بولدک پر قبضہ کر لیا تھا، پاکستان نے طالبان اور افغان افواج میں جاری جھڑپوں کے باعث سرحد بند کردی تھی جس سے تجارتی سرگرمیاں 15 روز تک معطل رہیں۔

افغانستان کے علاقوں اسپن بولدک اور ویش میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی کے بعد پاکستان کی جانب سے بارڈر بند کردیا گیا تھا۔

پاکستان نے طالبان حکام سے مذاکرات کے بعد افغانستان کے ساتھ سرحد دوبارہ کھول دی تھی، طالبان حکام قبضہ شدہ علاقوں میں اب روز مرہ کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔

شناخت ظاہر کیے بغیر سرکاری عہدیداران نے کہا کہ طالبان اب افغانستان میں داخل ہونے اور پاکستان جانے والے ٹرکوں اور کنٹینرز سے ٹیکسز وصول کر رہے ہیں۔

پاک-افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی اے جے سی سی آئی) کے نائب صدر عمران خان کاکڑ نے چمن سے فون کے ذریعے ڈان کو بتایا کہ طالبان نے 20 صفحات پر مشتمل ٹیکس دستاویز جاری کی ہے جس میں افغانستان میں داخل ہونے والی اور پاکستان جانے والی مختلف اشیا کا ٹیرف درج ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویش میں طالبان عہدیداران ہر برآمد اور درآمد ہونے والی اشیا پر خود سے مقرر کردہ ٹیکسز وصول کر رہے ہیں۔

افغانستان کے ساتھ خود برآمدات اور درآمدات کا کاروبار کرنے والے عمران خان کاکڑ نے بتایا کہ اب افغان اور پاکستانی امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو دو بار ٹیکسز اور دیگر ڈیوٹیاں ادا کرنی پڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کو طالبان کو ٹیکس دینے کے بعد قندھار پہنچنے پر افغان حکام کو بھی ٹیکس ادا کرنا پڑ رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مقرر کردہ ٹیرف کے مطابق ٹیکسز وصول کر رہے ہیں۔

عمران کاکڑ نے مزید بتایا کہ ہمیں پاکستان کی سرحد پر کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے اور افغان ٹرانزٹ اور تجارتی ساز و سامان سے لیس ٹرک ضابطے کی کارروائی کے بعد باآسانی سرحد پار کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اسٹیل مل بحال کرانے کیلئے روس سے مدد طلب کرلی

?️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹیل مل

سوڈان کی خانہ جنگی میں سب سے زیادہ نقصان کسے ہو رہا ہے؟

?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوڈان میں ریپڈ ایکشن فورسز اور فوج کے درمیان تنازعہ

پیوٹن جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں مذاق نہیں کر رہے ہیں:  بائیڈن

?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں:  امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر

پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ آسکر کی دوڑ سے باہر

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ فلمی دنیا کے سب

غزہ کی پٹی میں ایک اور صحافی شہید

?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ کی پٹی میں موجود ایک

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے

?️ 11 اپریل 2025منسک: (سچ خبریں) پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں

صہیونی لابی مسلمانوں میں گھسنے کی کوشش میں

?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں: انصار اللہ تحریک کے روحانی پیشوا سید عبدالملک بدر الدین

ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، انٹربینک میں روپیہ کی قدر میں بہتری

?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے