طالبان کا افغانستان کے متعدد اضلاع پر قبضہ، پینٹاگون نے اہم انتباہ جاری کردیا

طالبان کا افغانستان کے متعدد اضلاع پر قبضہ، پینٹاگون نے اہم انتباہ جاری کردیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی جانب سے مختلف اضلاع پر قبضہ اور متعدد حملوں کے بعد پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی کارروائیوں اور انہیں حاصل ہونے والے فوائد کے باعث افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل سست کیا جا سکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن برقرار رہے گی لیکن انخلا کے عمل کو صورتحال کی مناسبت سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے مختلف اضلاع پر حملوں اور پر تشدد کارروائیوں کے بعد صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔

جان کربی نے کہا کہ اگر کسی بھی دن یا ہفتے کے دوران فوجیوں کے انخلا کی رفتار میں تبدیلی کی ضرورت پڑی تو ہم اس ضمن میں لچک کا مظاہرہ کریں گے۔

پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ ہم ہر روز اور مسلسل حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ صورتحال کیا ہے؟ ہمارے پاس کیا ہے؟ ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہمیں مزید کن ذرائع کی ضرورت ہے؟ اور یہ کہ ہم نے افغانستان سے نکلنے کے لیے کیا رفتار رکھنی ہے؟

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے واضح کیا کہ درج بالا تمام سوالات کے جوابات وقت آنے پر دیے جائیں گے۔

پینٹاگون حکام نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ افغانستان میں 20 سال تک القاعدہ کے خلاف لڑنے اور حکومت کو طالبان سے لڑائی میں مدد کے بعد صدر جو بائیڈن نے فوجیوں کے انخلا کا حکم دیا ہے جو تقریباً آدھا مکمل ہو چکا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کے احکامات کے وقت تقریباً ڈھائی ہزار امریکی فوجی اور 16 ہزار کنٹریکٹرز افغانستان میں موجود تھے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینٹاگون نے پہلے ہی اپنے کئی اہم اڈوں کو حکومتی افواج کے حوالے کر دیا ہے اور مختلف ساز و سامان سے لدے سینکڑوں کارگو جہازوں کو بھی ہٹا دیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کے مطابق امریکی افواج طالبان سے لڑائی میں افغان فوجیوں کی مدد کرتی رہیں گی، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی استعداد کے مطابق افغان فوجیوں کا ساتھ دیں گے لیکن جوں جوں واپسی کا عمل تکمیل کے قریب پہنچے گا یہ سلسلہ کم ہوتا جائے گا اور اس کے بعد دستیاب نہیں ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر سرکاری ملازمین کو تنخواہ ملے گی یا پنشن؟ حکومت نے فیصلہ کرلیا

?️ 28 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر

ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جنہوں نے سوچا بھی نہیں ہوگا

?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کے فراش ٹاؤن میں نیا پاکستان ہاؤسنگ

قرآن کی توہین کی وجہ سے ڈنمارک کی حالت خراب

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:اس ملک میں مسلمانوں کی مقدس کتابوں کی بے حرمتی کا

یاسمین راشدکا عوام سے  ویکسینیشن کے متعلق غلط فہمیوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل

?️ 30 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے  کورونا

ترکیہ کی تین اہم سیاسی جماعتیں غزہ کے مسودہ قانون کے خلاف

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: گزشتہ کچھ دنوں میں ترکی کے سرکاری عہدیداروں، خاص طور پر

تل ابیب کا اسرائیلی سفارت کاروں کو خوفناک انتباہ

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے اہلکاروں اور ڈپلومیٹس کو ایران

سورۃ البقرہ پڑھیں، آج جو کچھ ہورہا ہے پہلے ہی بتادیا گیا تھا: اُشنا شاہ

?️ 25 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اسرائیل کی جانب سے

اسرائیل میں کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا وائرس میں شدید اضافہ، ایک ہی دن میں ہزاروں افراد مبتلا ہوگئے

?️ 19 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل میں کورونا ویکسین لگوانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے