طالبان کی کابل کی جانب پیش قدمی، کابل کے 2 قریبی اضلاع پر قبضہ کرلیا

طالبان کی کابل کی جانب پیش قدمی، کابل کے 2 قریبی اضلاع پر قبضہ کرلیا

?️

کابل (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے متعدد اضلاع پر قبضے کے بعد اب کابل کی جانب پیش قدمی جاری ہے اور طالبان نے کابل کے 2 قریبی اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ بڑے علاقوں پر قبضے کے لیئے شدید جنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فورسز کے انخلا کا عمل شروع ہونے کے بعد سے طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی جاری ہے اور اب تک انہوں نے افغانستان کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔

تازہ ترین پیش قدمی طالبان کی جانب سے کابل کے نواح میں کی گئی ہے جہاں انہوں نے کابل کے 2 قریبی اضلاع پر قبضہ کرلیا جبکہ کابل کے قریب ترین شہر چاریکار پر قبضے کے لیے جنگ جاری ہے۔

افغان ٹی وی کے مطابق طالبان نے کابل سے ملحقہ صوبے پروان کے 2 اضلاع سیاہ گرد اور شنواری پر قبضہ جمالیا ہے اور اب وہ کابل سے 63 کلومیٹر دور چاریکار شہر پہنچ چکے ہیں، چاریکار میں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

اس کے علاوہ طالبان کی جانب سے کابل سے 50 کلومیٹر دور درہِ غوربند پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر غوربند کے درے پر توجہ نہ دی گئی تو بہت جلد طالبان چاریکار شہر میں داخل ہوجائیں گے۔

دوسری جانب افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا وقت قریب آنے لگا، بدلتی صورتحال کے پیش نظر بھارت طالبان سے بات چیت کرنے پر تذبذب کا شکار ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹریٹجک امور کے ماہرین نے کہا کہ اب جب افغانستان میں طالبان ایک بار پھر مضبوط ہوتے جارہے ہیں اور جب امریکی فوجیوں کی واپسی کا وقت قریب آرہا ہے تو بھارت کے سامنے ایک نیا چیلنج ہے کیونکہ گزشتہ 20 سال میں بھارت نے مختلف منصوبوں اور امداد کی شکل میں افغانستان میں ہزاروں کروڑ ڈالر خرچ کیے ہیں۔

صرف نومبر 2020ء میں بھارت نے افغانستان میں 150 نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے، بہت سارے پروجیکٹس پرکام جاری ہے۔

گزشتہ ماہ یورپی یونین کے نائب صدر بورویل کے ساتھ مشترکہ بیان میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا تھاکہ بھارت افغانستان میں کسی بھی اسلامی امارت کی حمایت نہیں کرے گا لیکن بدلی ہوئی صورتحال کے پیش نظر بھارت میں اس بات پر بھی غور فکر جاری ہے کہ ستمبر کے مہینے میں جب امریکی افواج افغانستان سے چلی جائیں گی اس صورتحال میں بھارت کا کیا مؤقف ہونا چاہیے؟ یہ بات واضح ہے کہ بھارت اب اپنی سابقہ پالیسی میں نرمی دکھا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹویٹر صارفین کی نجی معلومات تک امریکہ کی رسائی:ایلون مسک

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ٹویٹر کے مالک ایلون مسک فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے

شنگھائی: صدر زرداری کی موجودگی میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط

?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) شنگھائی میں ‎صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے

دوسری شادی پر بیٹے کی جانب دروازہ کھولنے پر فیروز خان کو تنقید کا سامنا

?️ 3 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) فیروز خان کی جانب سے دلہن کو گھر لے

8 مہینے میں صیہونیوں کو غزہ میں کیا ملا ہے؟

?️ 8 جون 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے غزہ میں اسرائیلی

عرب ممالک کو ایران کے ساتھ تعاون کی ضرورت کیوں ہے؟

?️ 9 فروری 2026عرب ممالک کو ایران کے ساتھ تعاون کی ضرورت کیوں ہے؟ الجزیرہ

لیجئے واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا فیچر

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ

بانی پی ٹی آئی نے جو کیا، بھگت رہے ہیں، انہیں توبہ کرنی چاہیے، بلاول بھٹو

?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بانی پی

وزیراعظم شہباز شریف کی ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

?️ 4 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک سرمایہ کاروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے