?️
سچ خبریں:قیدیوں کے تبادلہ کے نئے مرحلے میں 2000 سے زائد فلسطینی قیدی، جن میں 192 عمر قید کی سزا پانے والے شامل ہیں، رہا کیے جا رہے ہیں،یہ رہائی طوفان رہائی معاہدے کے تحت صیہونی قیدیوں کے بدلے عمل میں آ رہی ہے۔
آج غزہ میں جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کے تبادلہ کے تیسرے مرحلے کے تحت، قریب 2000 فلسطینی قیدی صیہونی جیلوں سے رہا ہو رہے ہیں۔
رہائی پانے والوں میں بڑی تعداد عمر قید پانے قیدیوں کی ہے، جنہوں نے صیہونی جیلوں میں بیس سال سے زیادہ عرصہ قید میں گزارا۔
یہ بھی پڑھیں: قیدیوں کا تبادلہ صیہونیوں کو کتنا مہنگا پڑے گا؟صیہونی جنگی کابینہ کے رکن کی زبانی
فلسطینی قیدیوں کی نگراں کمیٹی، فلسطینی دفتر اطلاعات اسرا اور اسرا کلب انسانی حقوق کے اداروں نے پیر کی صبح حتمی فہرست جاری کی جس کے مطابق:
- 250 قیدیوں میں سے 192 کو عمر قید کی سزا تھی۔
- 50 قیدی طویل المدت سزاؤں کے تحت قید تھے۔
- 1718 قیدی وہ ہیں جنہیں 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ فہرست ظاہر کرتی ہے کہ:
- 157 قیدی فتح تحریک سے تعلق رکھتے ہیں،
- 65 حماس سے،
- 16 اسلامی جہاد سے،
- 11 محاذِ خلق برائے آزادی فلسطین سے،
- اور ایک قیدی محاذِ جمہوری برائے آزادی فلسطین سے تعلق رکھتا ہے۔
نمایاں فلسطینی قیدی جو عمر قید کے باوجود رہا کیے جا رہے ہیں:
- نصری عاید حسین عاصی — حماس کے رکن، شعفاط کیمپ (قدس) سے، 2004 سے قید، 70 سال + 18 بار عمر قید ۔
- محمد جمال محمد عقل — فتح کے رکن، جنین سے، 2002 سے قید، 17 بار عمر قید ۔
- احمد عادل جابر سعاده — حماس کے رکن، قدس سے، 2003 سے قید، 13 بار عمر قید ۔
- عماد صلاح عبدالفتاح قواسمی — حماس کے رکن، الخلیل سے، 2004 سے قید، 16 بار عمر قید ۔
- محمد کامل خلیل عمران — اسلامی جہاد کے رکن، دورا (الخلیل) سے، 2002 سے قید، 13 بار عمر قید ۔
- ریاض دخلالله احمد العمور — فتح کے رکن، بیت لحم سے، 2005 سے قید، 11 بار عمر قید ۔
- ماجد اسماعیل محمد مصری — فتح کے رکن، بلاطہ کیمپ (نابلس) سے، 2002 سے قید، 10 بار عمر قید ۔
- عزالدین خالد حسین الحمامره — فتح کے رکن، بیت لحم سے، 2004 سے قید، 9 بار عمر قید ۔
- ایاد محمد احمد ابوالرب — اسلامی جہاد کے رکن، جلبون (جنین) سے، 2005 سے قید، 8 بار عمر قید ۔
- حمزه عمر عبدالفتاح المشارحه — فتح کے رکن، بیت فجار سے، 2002 سے قید، 20 سال + 6 بار عمر قید ۔
- ادیب احمد عبدالله ابوالرب — فتح کے رکن، طولکرم سے، 2002 سے قید، 6 بار عمر قید ۔
- نادر صالح ممدوح صدقه — محاذِ خلق برائے آزادی فلسطین کے رکن، نابلس سے، 2004 سے قید، 6 بار عمر قید ۔
- منیر عبدالله مرعی مرعی — حماس کے رکن، بیتا (نابلس) سے، 2023 سے قید، 5 بار عمر قید ۔
- محمود باسم محمود ابوجنید — فتح کے رکن، بلاطہ کیمپ (نابلس) سے، 2003 سے قید، 5 بار عمر قید ۔
- عساف حافظ حسین زهران — فتح کے رکن، علار (طولکرم) سے، 2005 سے قید، 5 بار عمر قید ۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم کتائب شہید عزالدین القسام (حماس کی عسکری ونگ) نے اعلان کیا کہ اس معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی زندہ قیدیوں کو صلیبِ احمر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
فلسطینی میڈیا آفس کے مطابق، 1968 فلسطینی قیدی آج "طوفان رہائی” کے تیسرے مرحلے میں رہا کیے جا رہے ہیں، جن میں 250 عمر قید یافتہ شامل ہیں۔
مزاحمتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فلسطینی فریق آج دوپہر کے بعد ان اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کے باقیات بھی حوالے کرے گا، جو اسرائیلی حملوں کے دوران مارے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نا ممکن : فلسطینی مزاحمت
یہ تبادلہ غزہ میں دو سالہ جنگ کے بعد ایک تاریخی موڑ کی حیثیت رکھتا ہے، جو نہ صرف فلسطینی مزاحمتی تحریک کی کامیابی بلکہ اسرائیلی دباؤ کے خاتمے کی علامت بھی ہے۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صیہونی سفیر کی بچگانہ حرکت
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر نے اقوام متحدہ
دسمبر
پاکستان ’کوپ 28 کانفرنس‘ میں ماحولیاتی انصاف کا متمنی ہوگا، نگران وزیراعظم
?️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عالمی رہنماؤں کو
ستمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی صحافیوں کے خیمے دوبارہ نذرِ آتش
?️ 6 جون 2025سچ خبریں:صیہونی افواج نے غزہ میں واقع اسپتال کے نزدیک فلسطینی صحافیوں
جون
بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فوجی کیمپ: عراقی پارلیمنٹ ممبر
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے بغداد میں امریکی سفارت خانے
فروری
مغربی کنارے میں E1 سیٹلمنٹ پلان پر دستخط کی تقریب میں نیتن یاہو کی بکواس
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس
ستمبر
اگر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو کیا کریں گے؟صیہونی عہدیدار کی ہرزہ سرائی
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی جنگی کونسل کے سابق رکن نے دعویٰ کیا کہ
ستمبر
پارٹی میں بیان بازی افسوس ناک، اتحاد اور برداشت کی ضرورت ہے۔ اسد قیصر
?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
اکتوبر
حکومت صحافیوں کوسہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے
?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم
جون