🗓️
مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کو دیکھتے ہوئے عرب پارلیمنٹ نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے اس مارچ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ اس کے نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق عرب ممالک کی نمائندہ پارلیمنٹ نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کی شدید مذمت کرتےہوئے اس کے تمام نتائج کی ذمہ داری اسرائیلی ریاست پرعاید کی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ریاستی سطح پر یہودی آبادکاروں کے فلیگ مارچ کی حمایت صہیونی ریاست کی ریاستی اشتعال انگیزی ہے۔
اسرائیل کی طرف سے یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیزمارچ پر اصرار خطے میں پہلے سے جاری کشیدگی کو مزید بھڑکانے کا باعث بنے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے گردو پیش میں یہودی آباد کاروں کی پرچم بردار ریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل دانستہ طور پر اس طرح کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرکے کشیدگی کو بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔
العسومی نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ خطرہ اسرائیل کے انتہا پسند یہودیوں سے القدس کے دینی مقامات کو لاحق ہے، یہودی آباد کاروں کا اشتعال انگیز مارچ کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری اور مسلمانوں اور مسیحی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ یہودی آبادکاروں کی اشتعال انگیزی اور فلیگ مارچ جیسے مذموم اقدامات خطے میں امن اور جنگ بندی کی کوششوں کو تباہ کرنے اور پورے خطے میں کشیدگی کی آگ کو بھڑکانے کا باعث بنے گی۔
مشہور خبریں۔
75 فیصد فلسطینیوں کی حماس کے بارے میں مثبت سوچ
🗓️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:عرب ورلڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مطابق
نومبر
سیلاب نے ٹیلی کام انڈسٹری کی کمزوریاں بے نقاب کردیں
🗓️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں قائم ریسرچ ہاؤس کی ایک
اکتوبر
اسمبلی انتخابی اصلاح پر بحث کرے گی
🗓️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد
مئی
کراچی میں دستی بم حملہ
🗓️ 15 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ہفتے کی رات ٹرک
اگست
سوشل میڈیا پر جھوٹ کا طوفان نہ روکا تو تمام کاوشیں دریا بُرد ہوجائیں گی، وزیراعظم
🗓️ 3 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے
جنوری
حماس کا بین الاقوامی عدالت کے نام پیغام
🗓️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ میں نسل کشی کے الزام میں صیہونی حکومت کے
جنوری
رواں سال میں سعودی عرب میں پھانسی کی سزائیں دگنی
🗓️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:اے ایف پی نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں
نومبر
امریکی فوجوں نے عراق میں اپنے تمام اڈے چھوڑنا شروع کر دیئے
🗓️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کے اطلاعاتی مشیر ہشام الرکابی
جنوری