میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری، فوج نے فائرنگ کرکے مزید 8 افراد کو ہلاک کردیا

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری، فوج نے فائرنگ کرکے مزید 8 افراد کو ہلاک کردیا

?️

میانمار (سچ خبریں)  میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے جس میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر فوج نے احتجاج کرنے والوں پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مزید 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ینگون میں سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز ایک بار پھر احتجاج کرنے والوں پر گولیاں چلا دیں، جس کے نتیجے میں مزید 8 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد ملک میں آمریت کے خلاف جاری مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 238 ہو گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بغاوت کے بعد سے میانمار میں میڈیا کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے نتیجے میں کئی چینل اور اخبارات بند کیے جا چکے ہیں، اسی سلسلے میں جمعہ کے روز برطانوی خبر رساں ادارے کے نمائندے سمیت 2 صحافیوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ فوجی بغاوت اور مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال پر عالمی سطح کی تنقید کے باوجود ملک میں خونریز کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں دن بدن شدت آتی جا رہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ینگون سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین فورسز کی جانب سے تشدد کے باوجود پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور دن رات مختلف علاقوں میں ریلیوں کی صورت میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ میانمر کے معزول کیے گئے ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مظالم کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رابطہ کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

عرب ممالک اور ایران-امریکہ کے درمیان ثالثی؛ کردار میں تبدیلی کی داستان

?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:خلیجی ممالک کی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی

بانی پی ٹی آئی کا حکومت سے اہم سوال

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران

روس نے یوکرین کے 2 بحری جہازوں اور میزائل ڈپو کو نشانہ بنایا

?️ 29 ستمبر 2026سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا

پی ٹی آئی لانگ مارچ کی نگرانی کیلئے راولپنڈی میں کنٹرول سینٹر قائم

?️ 19 نومبر 2022راولپنڈی : (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی

ایہود باراک: اسرائیل کی حکمت عملی ناکام ہو گئی

?️ 21 اپریل 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے حالیہ جنگ میں

کورونا: این سی او سی نے بڑی پابندیوں کا عندیہ دے دیا

?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی نے ملک میں کورونا کے

عادل راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد، نام فورتھ شیڈول میں شامل

?️ 27 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے یوٹیوبر عادل فاروق راجہ پر انسداد

سڑک حادثے میں ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ایزرا موزلے ہلاک

?️ 8 فروری 2021بارباڈوس (سچ خبریں) 63 سالہ ایزرا موزلے نے ویسٹ انڈیز کیلئے دو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے