?️
سچ خبریں:عراق کی اسلامی سیاسی جماعت حزب الدعوۃ الاسلامیہ نے اپنے انیسویں مرکزی اجلاس میں نوری المالکی کو ایک بار پھر پارٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا ہے،نوری المالکی عراق کے سابق وزیر اعظم اور دولة القانون اتحاد کے سربراہ بھی ہیں۔
عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی سیاسی جماعت حزب الدعوۃ الاسلامیہ نے اپنے انیسویں مرکزی اجلاس میں نوری المالکی کو ایک بار پھر پارٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا ہے، یہ انتخاب پارٹی کے انیسویں اجلاس کے دوران عمل میں آیا، جس میں پارٹی رہنماؤں نے متفقہ طور پر نوری المالکی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
نوری المالکی 2006 سے 2014 تک عراق کے وزیر اعظم رہے، ان کا دور حکومت عراق کی جدید تاریخ کے سب سے زیادہ پر تناؤ ادوار میں شمار ہوتا ہے کیونکہ اس دوران نہ صرف امریکی افواج کا انخلاء (2011) عمل میں آیا بلکہ داعش نے بھی 2014 میں عراق پر شدید حملے کیے۔
دوسری جانب، عراق کی حکومت نے حالیہ دنوں میں اعلان کیا ہے کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات 11 نومبر 2025 کو منعقد ہوں گے،نوری المالکی، جو کہ اس وقت بھی ائتلاف دولت قانون کے سربراہ ہیں، نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا منسوخی نہ صرف پارلیمان کے خاتمے کا باعث بنے گی بلکہ ملک کو تقسیم اور فتنہ کی طرف بھی دھکیل سکتی ہے۔
ایک حالیہ انتخاباتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے المالکی نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد ایک شرعی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، اور یہی عوام کو اپنی حکمرانی کے حق تک پہنچنے کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم کسی صورت انتخابات کے التوا کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ اس صورت میں موجودہ پارلیمان کی مدت ختم ہو جائے گی اور اس کے بعد نہ اس کی کوئی قانونی حیثیت باقی رہے گی اور نہ ہی اس کی سرگرمیوں کا کوئی جواز ہوگا، آئین بھی معطل ہو جائے گا اور ایسی صورت میں پارلیمان کی تحلیل صرف عدلیہ کے حکم کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے گی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
روس اور انگلینڈ کے ساتھ تعلقات پر ایک نظر
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی وزارت خارجہ نے آج کہا کہ انگلینڈ کے
نومبر
سیاسی شکست کا نیا باب؛ نیتن یاہو کی کابینہ تباہی کے دھانے پر
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت جو اپنی بقا کے لیے ہمیشہ کمزور اور غیر
جنوری
اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے سے موت بہتر ہے:یہودی ربی
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی زمینی کاروائی میں صہیونی فوج کے مسلسل دباؤ
مارچ
غزہ کے بارے میں نیتن یاہو کا ایک اور جھوٹا دعوی
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے
جنوری
صہیونی فوج کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: حماس اور فلسطین کے حامی ہیکرز نے اسرائیلی فوج کی
دسمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جسٹس عامر فاروق کے خلاف ’بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم‘ کی مذمت
?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف
اگست
صیہونی فوجی کمانڈر تشویش میں مبتلا،وجہ؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے کمانڈروں نے اس حکومت کے جنگی وزیر یواف
جولائی
عراق میں تصادم پیدا کرنے کی خطرناک سازش
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا
جون