?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر امورِ اسٹریٹیجی ران ڈرمر نے قابض کابینہ سے اپنے استعفیٰ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے اور زندگی کے نئے مرحلے کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر امورِ اسٹریٹیجی ران ڈرمر نے اپنے استعفیٰ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے اور زندگی کے نئے مرحلے کا آغاز کرنے کے لیے کابینہ سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صیہونی کابینہ میں مزید اختلافات
رپورٹ کے مطابق، ران ڈرمر جو قابض وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں، نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،ڈرمر نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وقت آ چکا ہے کہ تبدیلیاں لائی جائیں اور وہ اپنی سرگرمیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ استعفیٰ دینے کا مقصد صرف اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا اور ایک نیا آغاز کرنا ہے،تاہم، یہ استعفیٰ طوفان الاقصی میں صیہونیوں کی فاش شکست سے جڑا ہوا ہے، اس دوران صیہونی سیاستدانوں کی ایک بڑی تعداد اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں:صیہونی کابینہ میں استعفوں کی لہر کا خطرہ
روزنامہ اسرائیل ہیوم نے اگست 2025 میں رپورٹ دی تھی کہ ڈرمر نے ایران پر صیہونی حملے کے بعد استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا، ڈرمر صیہونی کابینہ کے ایک اہم رکن تھے اور فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کی قیادت کر رہے تھے۔ وہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے بعد کے سیکیورٹی معاملات اور نیتن یاہو کے عالمی رہنماؤں کے ساتھ خفیہ رابطوں کے بھی ذمہ دار تھے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی
نومبر
غزہ کی پٹی میں ایک اور صحافی شہید
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مشرقی غزہ کے علاقے
جون
سویڈن نے موساد کو پیچھے چھوڑا
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:ان دنوں سویڈن کی جانب سے قرآن پاک کی ناقابل معافی
جولائی
آنے والے دنوں میں امریکہ سے رابطہ ممکن ہے:روس
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے آج ریاض میں امریکہ اور
مارچ
یمن کے شہر مأرب پر سعودی لڑاکا طیاروں کے شدید حملے
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی فورسز کی شاندار کامیابیوں کے بعد سعودی اتحاد کے لڑاکا
نومبر
تائیوان امریکی فوجیوں کی ممکنہ دلدل / کیا وائٹ ہاؤس ویت نام کے تلخ تجربے کو دہرائے گا؟
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں: اس سال اکتوبر کے آغاز کے بعد سےصورتحال اس طرح
اکتوبر
غزہ جنگ میں صیہونیوں کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: 7 ماہ سے زائد عرصے سے فلسطینیوں کی نسل کشی
مئی
ایران سعودی معاہدے کا ایرانی حاجیوں کو فائدہ
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے اعلان کیا کہ ریاض اور تہران
جون