نیتن یاہو کو حماس کے غزہ میں باقی رہنے پر خوف 

نیتن یاہو کو حماس کے غزہ میں باقی رہنے پر خوف 

🗓️

سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی غزہ میں موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس غزہ میں باقی رہی تو یہ اسرائیل کی شکست اور ایران کے اثر و رسوخ کی بحالی کے مترادف ہوگا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے تازہ بیان میں حماس کی جاری مزاحمت کو اسرائیل کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس کی موجودگی صرف ایک عسکری چیلنج نہیں بلکہ ایک علامتی شکست ہے جس سے ایران کے زیر اثر محور کو دوبارہ تقویت ملے گی۔
نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کلپس جن میں صہیونی قیدیوں کو دکھایا گیا ہے  کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ یہ مناظر دیکھنا نہایت تکلیف دہ ہے، مگر یہ میرے عزم کو اور مضبوط کرتے ہیں کہ ہم ان قیدیوں کو ہر صورت واپس لائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے فوجی اور سیاسی دباؤ بیک وقت استعمال کیا جائے گا، لیکن انہوں نے ایک بار پھر کسی عملی اقدام کے بغیر محض وعدہ کیا کہ تمام صہیونی قیدیوں کو واپس لایا جائے گا اور حماس کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
نیتن یاہو نے پرانے بیانات دہراتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حماس غزہ میں باقی رہی تو مزید صہیونی شہریوں کا اغوا ممکن ہے اور 7 اکتوبر جیسے حملے دوبارہ ہو سکتے ہیں۔ ان کے ان بیانات کو تجزیہ کار اسرائیل کی موجودہ ناکامیوں اور اندرونی دباؤ کے اعتراف کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل کو غزہ میں جاری جنگ میں نہ صرف حماس کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے بلکہ داخلی طور پر بھی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مطالبے میں تیزی آ چکی ہے، جس کے باعث نتنیاہو کی حکومت سخت دباؤ میں ہے۔

مشہور خبریں۔

چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، دفتر خارجہ

🗓️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے چین

اقوام متحدہ اپنے وعدوں کو نظر انداز کر رہا ہے:یمنی عہدیدار

🗓️ 7 فروری 2023سچ خبریں:یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ صافر آئل

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے راجوری ضلع میں دو کشمیریوں کو شہید کردیا

🗓️ 7 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کو جاری رکھتے

پوٹن حملہ کرے یا نہ کرے اسے قیمت چکانی ہوگی: پیلوسی

🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں:  امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے جرمنی میں

درجنوں صیہونی آبادکاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ

🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:درجنوں صیہونی آبادکاروں نے آج اتوار کو مسجد الاقصی پر حملہ

غزہ کی جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے کی نئی تجویز 

🗓️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: آج خبر رساں ادارے روئٹرز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پشاور خود کش حملے کو سازش قرار دے دیا

🗓️ 4 مارچ 2022(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پشاور

مہنگائی سے متعلق وزیر خزانہ شوکت ترین کا اہم بیان

🗓️ 16 اکتوبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے