?️
میانمار (سچ خبریں) میانمار میں جب سے باغی فوج نے جمہوری حکومت کا تختہ پلٹ کر ملک کا اقتدار اپنے قبضے میں لیا ہے تب سے صحافیوں کے خلاف شدید جارحیت کی جارہی ہے تاکہ ملک میں ہونے والے مظالم کو دنیا تک نہ پہونچایا جاسکے، اور اب اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے 5 صحافیوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میانمار کی عدالت نے بغاوت مخالف مظاہروں کی کوریج پر امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے ایک فوٹو گرافر سمیت 5 صحافیوں پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کردی۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل میانمار کی فوج نے نیوز رومز پر چھاپے مارے تھے اور میڈیا لائسنس منسوخ کیے تھے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یکم فروری کو ملک میں عوامی رہنما آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کے خلاف بغاوت اور انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد سے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اور ہزاروں افراد جمہوریت کی واپسی کے مطالبے کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
گذشتہ ماہ ینگون میں بغاوت مخالف مظاہرے کا احاطہ کرنے والے پانچ صحافیوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں خوف پیدا کرنے، جھوٹی خبریں پھیلانے یا براہ راست یا بالواسطہ کسی سرکاری ملازم کو مشتعل کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔
میانمار کی فوجی جنتا نے بغاوت کے بعد قانون میں ترمیم کی تھی جس میں زیادہ سے زیادہ سزا دو سال سے بڑھا کر تین سال تک کردی گئی تھی۔
گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران پانچوں صحافی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے موجود تھے جن پر باضابطہ طور پر الزام لگایا گیا جبکہ امریکی سفارتخانے کے نمائندے عدالت کے باہر انتظار کرتے رہے۔
ان کے بھائی نے سماعت کے بعد اے ایف پی کو بتایا کہ انہیں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مدعا علیہ سے ملنے کے لیے اندر جانے کی اجازت ملی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دو منٹ تک بات کرنے کا موقع ملا، تھین زاؤ آنسوؤں میں تھے، انہوں نے کہا کہ تھین زاؤ نے بتایا ہے کہ وہ اندر اب تک خیریت سے ہیں اور ان کے بارے میں زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور ان کی صحت ٹھیک ہے۔
چار دیگر افراد میانمار کی فوٹو ایجنسی 7 ڈے نیوز، زی کیویٹ آن لائن نیوز، اور ایک فری لانسر ہیں۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا طریقہ جان لیں
?️ 28 فروری 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نومبر 2024 میں
فروری
امریکہ نے اپنی عادت کے مطابق ایک بار پر وعدہ خلافی کی:ایران
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی ٹیم کے سربراہ
مئی
چور کی داڑھی میں تنکا؛روسی بغاوت کے بارے میں امریکی صفائی
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اپنی تقریر میں
جون
ہواوے کی نووا سیریز کے 4 فونز متعارف
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی نووا نے اپنی مقبول
دسمبر
شام پر صیہونی میزائل حملہ
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ جوالان کے علاقے میزائل حملہ کیا
جولائی
632000 یمنی بچوں کی زندگی خطرے میں
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ
ستمبر
سعودی فضائی دفاعی نظام کی تباہ کن ناکامی
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی جریدے نے سعودی فوج کی کمزوری پر زور دیتے
دسمبر
عالمی برادری کو طالبان کی مدد کرنی چاہیے
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان
اگست