اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر ملین مارچ کا انعقاد، متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت

اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر ملین مارچ کا انعقاد، متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر ملین مارچ کا انعقاد ہورہا ہے جس میں متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف آج ہفتے کے روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے، یہ ملین مارچ امریکا میں موجود مسلمان، عرب اور فلسطینی کمیونٹی کی طرف سے بلایا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ریاست کو سزا دینے اور اس کے جرائم کی روک تھام کے عنوان سے منعقدہ مظاہرے میں امریکا کی نمائندہ سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

یہ ملین مارچ ایک ایسے وقت میں منعقد کیا جا رہا ہے جب دوسری طرف حال ہی میں اسرائیل نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کے دوران سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں موجود ایک مقامی رہنما انجینیر مرجان ابو محمود نے بتایا کہ مظاہروں کا اہتمام  امریکا کی دوسری ریاستوں نیویارک، شیکاگو، ڈیربورن، ٹکساس اور سان فرانسسکو میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔

ملین مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے سوشل میڈیا پربھی اپیلیں کی گئی ہیں، اس عظیم الشان مظاہرے میں انسانی حقوق کے مندوبین اور سیاسی اور سماجی کارکن شرکت کریں گے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ

?️ 31 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ

صہیونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بعد آل خلیفہ کے لیے اصل چیلنج

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:بحرین کی آمر آل خلیفہ حکومت کو صیہونیوں کے ساتھ تعلقات

نابلس کی جیل الجنید میں درجنوں سیاسی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

?️ 18 فروری 2026نابلس کی جیل "الجنید” میں درجنوں سیاسی قیدیوں کی بھوک ہڑتال نابلس

جنوبی عراق میں دھماکہ/ 15 افراد شہید ، 25 زخمی

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی عراقی صوبے بصرہ میں

کیا حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ ہو سکتی ہے؟صہیونی ذرائع ابلاغ کا دعوی

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے لبنان کی اسلامی مزاحمتی

بائیڈن کے لیے مشرق وسطیٰ کے سفر سے پانچ پیغامات

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:   مغربی ایشیا کے اپنے پہلے دورے میں، امریکہ کے 46

یمن میں امن کی کوششوں کے بارے میں عرب پارلیمنٹ کا بیان

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: عرب پارلیمنٹ کے سربراہ نے یمن میں جنگ کے خاتمے

چاند پر موجود آکسیجن سے متعلق  اہم تحقیق

?️ 14 نومبر 2021سڈنی (سچ خبریں) تحقیق کرنے والے خلائی سائنس کے ماہرین نے اہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے