?️
سچ خبریں:یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ایک سینئر رہنما نے سعودی حکام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس میں ولودیمیر زلنسکی کی توہین سبق حاصل کریں اور امریکہ پر اندھا اعتماد کرنے سے باز رہیں۔
یمن نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد فرح نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ آپ نے دیکھا کہ امریکہ نے اپنے سب سے وفادار اتحادی، یوکرین کے صدر زلنسکی، کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟ وہ ایک یہودی عنصر تھا اور پھر بھی واشنگٹن نے اس کے ساتھ اتحاد توڑ دیا، سعودی عرب کے پاس کیا ضمانت ہے کہ اس کے اربوں ڈالر کے اثاثے، جو امریکی بینکوں میں رکھے گئے ہیں، محفوظ رہیں گے؟
انہوں نے مزید کہا کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ امریکہ آپ کا ساتھ نہیں چھوڑے گا؟ کیا وہ آپ کے اقدامات کی مذمت نہیں کرے گا، جیسے اس نے یوکرین کے ساتھ کیا؟ جب وہ اپنے قریبی اتحادیوں کو تحقیر اور توہین کا نشانہ بنا سکتا ہے تو عربوں اور مسلمانوں کے ساتھ کیا کرے گا جن سے وہ فطری طور پر نفرت کرتا ہے؟
یاد رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک ماہ قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں آئندہ چار سالوں میں امریکہ کے ساتھ تجارتی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
بن سلمان نے 600 ارب ڈالر یا اس سے زائد سرمایہ کاری کا عندیہ دیا تھا۔ یہ اعلان اس کے بعد کیا گیا جب ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ریاض 500 ارب ڈالر کی خریداری پر رضامند ہو جائے تو وہ ممکنہ طور پر سعودی عرب کو اپنی پہلی خارجہ سفری منزل بنا سکتے ہیں، جیسا کہ انہوں نے اپنی پہلی صدارتی مدت میں کیا تھا۔
مزید پڑھیں: زلنسکی کو وائٹ ہاؤس سے کیسے باہر نکالا گیا؟
ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں بھی سعودی عرب ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا اور اس دوران 400 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدے کیے گئے تھے لیکن انصاراللہ کا مؤقف ہے کہ امریکہ کسی بھی وقت اپنے مفادات کے مطابق اپنے اتحادیوں کو دھوکہ دے سکتا ہے، زلنسکی کی مثال اس کا سب سے تازہ ثبوت ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ایران نے نئے ڈرون کی نقاب کشائی کی
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:ایران کے اپنے تازہ ترین ڈرون کارنامے کی نقاب کشائی پر
اگست
خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل کا پھر امکان ہے
?️ 24 اگست 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) جب خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات کامران بنگش
اگست
کوئٹہ دھماکا:وزیر اعظم نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی
?️ 22 اپریل 2021کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کے واقعے کی
اپریل
05اگست 2019کو کئے گئے فیصلے ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں: آغا روح اللہ
?️ 21 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
آزادکشمیر میں فوج کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی
?️ 26 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جولائی
صیہونی فوجی اپنی شناخت کیوں چھپاتے ہیں؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ
جنوری
انتہاپسند صیہونی وزیر اور ان کے پارٹی وزراء کا صیہونی کابینہ سے اجتماعی استعفیٰ
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:عبری زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر برائے
جنوری
امریکی انٹیلی جنس ایجنسی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تولسی گبرڈ نے
اگست