🗓️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی ذرائع نے غزہ میں اسرائیل کے جدید جاسوسی آلات کی موجودگی کا سراغ لگا لیا۔
فلسطینی مزاحمتی ذرائع نے غزہ میں اسرائیل کے جدید جاسوسی آلات کی موجودگی کا سراغ لگا لیا جنہیں قیدیوں کی نقل و حرکت اور مزاحمتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی غزہ میں صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کا زبردست جھٹکا
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق، ایک اعلیٰ سیکیورٹی کمانڈر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ میں جاسوسی کی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج قیدیوں سے متعلق حساس معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
فنی ماہرین نے ایسی جدید جاسوسی ڈیوائسز دریافت کی ہیں جو خفیہ طور پر مختلف علاقوں میں نصب کی گئی تھیں۔
یہ وہی علاقے تھے جہاں حالیہ دنوں میں مزاحمت نے اسرائیلی اسیران کو منتقل کیا تھا۔
تکنیکی تجزیے سے معلوم ہوا کہ یہ آلات اسرائیلی ڈرونز، خاص طور پر ‘کواد کوپٹر’ جیسے چھوٹے جاسوسی ڈرونز کے ذریعے نصب کیے گئے۔
دشمن افطار، سحری اور رات کے آخری پہر میں ان ڈرونز کا استعمال کرتا تھا تاکہ جاسوسی آلات کو مخصوص مقامات پر پہنچایا جا سکے۔
فلسطینی سیکیورٹی پلیٹ فارم "الحارس” نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے درج ذیل سیکیورٹی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے کہ گھروں، عمارتوں، چادر کیمپوں اور چھتوں کا باقاعدہ معائنہ کریں تاکہ مشکوک آلات کی نشاندہی ہو سکے،کسی بھی مشتبہ شے کو ہاتھ نہ لگائیں، نہ ہی اس کے قریب گفتگو کریں، اور فوراً سیکیورٹی حکام کو اطلاع دیں،حساس عسکری اور سیکیورٹی معاملات پر غیر محفوظ مقامات پر بات نہ کریں تاکہ دشمن کو معلومات حاصل کرنے کا موقع نہ ملے۔
مزاحمتی فورسز نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہر قسم کے اسرائیلی حربوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی ڈرونز کے ذریعے جاسوسی کی سرگرمیوں کا پردہ چاک ہونے کے بعد، سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
غزہ کی بجلی اور پانی کاٹ دو،اس پر جہنم کے دروازے کھول دو؛انتہاپسند سابق صیہونی وزیر
🗓️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مستعفی وزیر ایتمار بن گویر نے غزہ
مارچ
صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ؛ ابعاد اور نتائج
🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: عالمی عدالت انصاف نے جو اقوام متحدہ کا عدالتی ستون
جولائی
کرپشن کیس: پی ٹی آئی کے علی محمد خان ریمانڈ پر جیل منتقل
🗓️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی
جون
بھارتی فوج کے ہاتھوںایک مہینے میں 20 کشمیری شہید
🗓️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:صرف نومبر کے مہینے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلوں
دسمبر
کیا شمالی غزہ سے حماس کا خاتمہ ہو گیا ہے؟
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سینئر عرب تجزیہ کار نے کہا کہ شمالی غزہ
جنوری
جی میل میں اے آئی ٹول متعارف
🗓️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی ای میل سروس جی
مارچ
شام میں اثر و رسوخ کی علاقائی دوڑ
🗓️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: محمد الجولانی کی گرفتاری پر 10 ملین ڈالر کا انعام
جنوری
او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے ایجںڈا میں طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی بات نہیں
🗓️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
دسمبر