?️
کابل (سچ خبریں) عیدالفطر کے موقع پر ہونے والے سہ روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد افغان فوج نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے طالبان پر شدید حملے شروع کردیئے جس کے نتیجے میں سینکڑوں طالبانی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی آوا پریس نے وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ قندھار، بلخ، بغلان اور ہلمند میں افغان فوجی کی کارروائی کے دوران کم سے کم 65 طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں کم سے کم 36 طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ طالبان نے عید کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس کی معیاد سنیچر کو ختم ہو گئی تھی اور یہ لڑائی اتوار کے روز شروع ہوگئی، حالانکہ عید کے دوسرے روز ہی جمعے کو کابل کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک درجن افراد ہلاک اور 15 کے قریب زخمی ہو گئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند اسلامی تنظیم داعش نے لی تھی جس کا کہنا تھا کہ اس دوران ملک کے کئی انتخابی مراکز کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
ایک ایسے وقت جب افغانستان میں شدت پسندی میں اضافہ ہوا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ تنازعہ اتنی جلدی ختم ہونے والا نہیں ہے، کابل حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اس اواخر ہفتہ دوحہ میں ملاقات کی ہے۔ طالبان نے اس حوالے سے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے، فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ نے کابل کے اپنے دورے کے دوران اس بات چیت کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تھا، امریکا اور نیٹو اتحاد نے اس برس 11 ستمبر تک افغانستان سے اپنی افواج کے مکمل انخلا کا اعلان کر رکھا ہے۔
جب امریکا نے فوجی انخلا کے منصوبے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت افغان صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ حکومتی افواج افغانستان کے تحفظ کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔
جمعے کے روز امریکا نے اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوبی افغان کے قندھار میں اپنی ایک ایئر بیس پوری طرح سے خالی کر کے افغان حکام کے حوالے کر دی ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حماس سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوجی ماہر نے اعتراف کیا کہ حماس ایسے مواصلاتی
اکتوبر
امریکی فوجیوں کی خودکشی میں اضافہ
?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: پچھلے سال، PBS کے مطابق، فوج میں خودکشیوں کی تعداد
نومبر
سندھ میں گیس بحران، پیپلز پارٹی کا وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ’ناقص کارکردگی
اپریل
لبنان میں صیہونی جرائم پر امریکہ بھی بولنے پر مجبور
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے دعوی کیا
اکتوبر
ایک نہتے انسان کا ٹینک کے ساتھ مقابلہ؛ دنیا کی انوکھی تصویر
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی غزہ پر جارحیت کے 440 سے زائد دن
دسمبر
کیا ترکی کی اگلی حکومت سیکولر ہوگی؟
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے انتخابات میں 6 ہفتے باقی ہیں ثبوت فی الحال
اپریل
سندھ: ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری، ایک ماہ میں 500 سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 15 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) ملک بھر میں اگرچہ کورونا کیسز میں کمی آئی ہے
اکتوبر
کرسٹی نوم امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر مقرر
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری کے لیے
جنوری