اسرائیلی جیل میں فلسطینی جوان کی شہادت پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا

اسرائیلی جیل میں فلسطینی جوان کی شہادت پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا

?️

غزہ (سچ خبریں) اسرائیلی جیل میں فلسطینی جوان کی شہادت پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے  ماورائے عدالت قتل قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوران حراست اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں فلسطینی شہری کی شہادت پر فلسطینی عوامی، سیاسی اور انسانی حقوق حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

القدس گورنری، اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں نے مسکوبیہ حراستی مرکز میں وحشیانہ تشدد سے عبدی الخطیب کی شہادت کی تمام ذمہ داری اسرائیلی دشمن ریاست پر عاید کی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ المسکوبیہ ٹارچر سیل ہزاروں فلسطینیوں کے وحشیانہ تشدد کا مرکز اور قتل گاہ بن چکی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عبدہ الخطیب کی شہادت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس مجرمانہ قتل کی عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کرائے۔

انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم پروحشیانہ جرائم کے بعد عالمی برادری کا خاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں، نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں پر صہیونی جلادوں کا تشدد اور انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعہ روز کا معمول بن چکے ہیں۔

بیانات میں کہا گیا ہے کہ عبدہ الخطیب جیسے بے گناہ شہری کو دوران حراست شہید کیا  جانا عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے لیے بھی باعث عار ہے جو اسرائیلی ریاست کے جرائم پر دانستہ طورپر  پردہ ڈال رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وحشی جلادوں کے ہولناک تشدد اور غیر انسانی سلوک کے نتیجے میں 43 سالہ عبدہ یوسف الخطیب التمیمی فلسطینی شہری ٹارچر سیل میں شہید ہوگیا۔

فلسطینی اخبار کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران نے الخطیب التمیمی کی دوران حراست وحشیانہ تشدد سے شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔

امور اسیران کے مشیر حسن عبد ربہ نے بتایا کہ شہید ہونے والے فلسطینی شہری التمیمی کا تعلق بیت المقدس میں الشعفاط کیمپ سے تھا جسے چند روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔

عبدہ ربہ نے التمیمی کی شہادت کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید کرتے ہوئے اسے ماورائے عدالت مجرمانہ قتل قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ التمیمی کا بے دردی کے ساتھ قتل قابض صہیونی ریاست کے مکروہ جرائم میں ایک اور اضافہ ہے۔

مشہور خبریں۔

زلنسکی ہر بار کتنے ڈالر لے جاتے ہیں؟ ٹرمپ کی زبانی

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں

پاکستان میں کورونا سے بچوں کی اموات میں اضافہ: رپورٹ

?️ 11 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچوں کی

سعودی مبلغ کو ہولوکاسٹ کے متاثرین کے لیے دعا کرنے کا انعام

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:آل سعود حکومت نے اس سال یوم عرفہ کے موقع پر

افغانستان میں طالبان کے پرتشدد حملے، امریکی کمانڈر نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 30 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید

ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت کی بڑی حکمت عملیاں

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ جنوبی ایشیا

کیا عالمی فوجداری عدالت مزید صیہونی حکام کے خلاف گرفتاری کے احکامات جاری کر سکتی ہے؟

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:الجزیرہ کے ماہرین قانون کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی

خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک

?️ 17 ستمبر 2025خضدار: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز کی

غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے پر صیہونی حکومت کا رد عمل

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے جنگی وزیر یوسرائیل کاٹس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے