🗓️
سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ عبدالله بوحبیب نے سی این این کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں موجودہ حالات کو خوفناک قرار دیا اور کہا کہ لبنان اب حزب اللہ کو پہلے کی طرح قائل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، کیونکہ حزب اللہ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کا عسکری ردعمل ناگزیر ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ بوحبیب نے بیروت میں پیجر دھماکوں کے بعد قابض اسرائیلیوں کو اس دہشتگردی کے نتائج سے خبردار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کا صیہونیوں سے وعدہ
انہوں نے کہا کہ بیروت میں پیجر دھماکوں کے نتیجے میں متعدد عام شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں اور لبنان کی حکومت اس بات سے پریشان ہے کہ اسرائیل کے مسلسل مہلک حملے ایک وسیع جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں۔
بوحبیب نے مزید کہا کہ لبنان اس وقت خوفناک حالات میں ہے اور جنگ نہیں چاہتا لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ حزب اللہ کو حالیہ حملوں سے شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث ان کا عسکری ردعمل ناگزیر ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ منگل کی سہ پہر لبنان میں پیجر طرز کے وائرلیس کمیونیکیشن آلات کے دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکام حزب اللہ کے دندان شکن جواب کے منتظر
حزب اللہ نے ایک بیان میں اس حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا اور اس بات پر زور دیا کہ دشمن کو اس مجرمانہ جارحیت کی قیمت ضرور چکانی پڑے گی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کا شامی حکومت کے خاتمے میں کردار ادا کرنے کا اعتراف
🗓️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: سی بی ایس کے ساتھ بات چیت میں، امریکی قومی
دسمبر
اربعین کی مشی میں عدم تحفظ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا: عراقی فوج
🗓️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: آج جمعہ کو ایک بیان میں عراقی جوائنٹ آپریشنز
ستمبر
وزیر اعظم نے اردو زبان کے استعمال کے لئے احکامات جاری کر دئے ہیں
🗓️ 6 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی
جون
ایران کے خوف سے صیہونیوں کا فرار
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں:ترکی میں 100 سے زائد اسرائیلیوں نے سکیورٹی خدشات کے پیش
جون
رفح میں صہیونیوں کا حشر ناکامی کے سوا کچھ نہیں: حماس
🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر موسیٰ
مئی
افغانستان میں قیام امن ہی سے افغان مہاجرین کی واپسی ممکن ہے
🗓️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا
جولائی
بھارتی پولیس نے کشمیری نوجوان کو گرفتار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
🗓️ 24 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں ایک کشمیری نوجوان کو
مارچ
ہمارے بچے نہ ہوئے تو ملک ختم ہو جائے گا: سینئر جاپانی اہلکار
🗓️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر اعظم Fumio Kishida کے نائبوں میں سے ایک
مارچ