🗓️
سچ خبریں: غزہ کی انتظامیہ نے صہیونی حکومت کے اس علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم کی نشاندہی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب تک 30 سے زائد فلسطینی بچے بھوک کے باعث اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی شهاب نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی حکومت کے دفتر اطلاعات نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ شہداء الاقصی اسپتال ایندھن اور سہولیات ختم ہونے کے باعث انتہائی کم وسائل کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے:اقوام متحدہ
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ کے مرکزی علاقوں پر وسیع پیمانے پر میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور ان حملوں کا جواز پیش کرنے کے لیے دعویٰ کرتی ہے کہ اس علاقے میں مزاحمتی فورسز موجود ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق میزائل حملے ایسے حالات میں ہو رہے ہیں جب زمینی گذرگاہوں کی مسلسل بندش اور انسانی امداد کی کمی کے باعث غزہ کے لوگوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
بیان کے مطابق اب تک 30 سے زائد فلسطینی بچے بھوک اور غذائی وسائل کی کمی کے باعث اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: قحط اور غذائی قلت کے باعث فلسطینی بچوں کی شہادت
یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے حال ہی میں صیہونی رہنماؤں پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے جان بوجھ کر غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
شام میں امریکا اور ترکی کی موجودگی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی :شام
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نےاپنے ملک میں امریکی اور ترک فوجیوں
فروری
العاد آپریشن صیہونیوں کے لیے ایک مہلک دھچکا
🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی عسکریت پسندوں کی گزشتہ رات کی کارروائی نے صہیونیوں میں
مئی
نیتن یاہو کی کابینہ کو اسٹریٹجک رکاوٹ کا سامنا
🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار Haaretz کے مطابق اسرائیلی کابینہ کو آج ایک عظیم
جنوری
صیہونی حکومت پولیس میں استعفوں کی وجہ ؟
🗓️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے
ستمبر
In a hurry? Try this wrapped food for lunch while you on the go
🗓️ 4 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
یوم القدس کے موقع پر صہیونی فوج کی چھٹی ریزرو بٹالین کی کال
🗓️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے آج صبح اعلان کیا کہ ریزرو فورسز
اپریل
افغانستان میں انسانی بحران بچنے کے لئے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے
🗓️ 24 نومبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے
نومبر
کرد ترکی کے ساتھ تعلقات میں ثالثی کے لیے فرانس کا محتاج
🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: ایک نامعلوم شامی کرد اہلکار نے مزید کہا کہ ہم
جنوری