سچ خبریں:برطانوی قلمکار اپنے ایک کالم میں لکھا کہ ایران کے خلاف صہیونی حکومت کے حملے کا ایرانیوں نے مذاق اڑایا۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق برطانوی قلمکار پاٹریک وینٹور نے گارڈین اخبار میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی ایران پر کمزور سطح کے حملے نے ایرانیوں کو اسے مذاق کا نشانہ بنانے پر مجبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے فضائی دفاع کی کامیاب کارکردگی اور ہوشیاری؛عربی میڈیا کی رپورٹ
ایرانی پارلیمنٹ میں فوری ردعمل کا مطالبہ
پاٹریک وینٹور نے لکھا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے کچھ اراکین اس حملے کے جواب میں فوری اور مؤثر ردعمل چاہتے ہیں۔
ان کے مطابق، موجودہ حالات میں فیصلہ ایرانیوں کے ہاتھ میں ہے کہ وہ اس حملے کے خلاف کیا قدم اٹھائیں گے۔
گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ایران کا دفاعی نظام، اسرائیل کے آئرن ڈوم سے بہتر تھا۔
مزید پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ امن کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان
گزشتہ روز برطانوی میڈیا گارڈین نے بھی صہیونی حکومت کے ایران پر حملے کا اہم زاویے سے جائزہ لیا اور اس حوالے سے تسلیم کیا کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کے آئرن ڈوم سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔