?️
انقرہ (سچ خبریں) ترکی اور پاکستان کے مابین گن شپ ہیلی کاپٹرز معاہدہ ہوا تھا لیکن امریکا نے بیجا مداخلت کرتے ہوئے اس معاہدے میں رکاوٹ ڈال دی ہے جس کے بعد اب پاکستان ترکی سے یہ ہیلی کاپٹرز نہیں خرید پائے گا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بلومبرگ نیوز کے مطابق ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کلن نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا نے پاکستان کو ترکی کے ہیلی کاپٹرز کی فروخت روک دی ہے، جس کی وجہ سے اسلام آباد اسے چین سے خریدے گا۔
اے ٹی اے کے ٹی 129 اگسٹا اے 129 منگسٹا پلیٹ فارم پر مبنی دو انجن، ٹینڈم سیٹ، ملٹی رول، آل ویدر اٹیک ہیلی کاپٹر ہے اور امریکی انجنوں سے لیس ہے۔
ابراہیم کلن نے کہا کہ اس رکاوٹ سے امریکی مفادات کو زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے، ترکی اور پاکستان نے جولائی 2018 میں ترکی ساختہ گن شپ ہیلی کاپٹر کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، تاہم پینٹاگون کی جانب سے ترک کمپنی کو انجنز کا ایکسپورٹ لائسنس جاری کرنے سے انکار کے بعد اس کی فراہمی کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی تھی۔
ترک عہدیدار نے ترکی پر امریکی پابندیوں کے اثرات کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی رکاوٹ کا ذکر کیا جس سے انقرہ نے روس سے ایس-400 میزائل خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی روسی میزائل خریدنے پر مجبور ہوا کیونکہ واشنگٹن نے انقرہ کو مؤثر شرائط پر پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔
ایک یورپی ادارے اگسٹا ویسٹ لینڈ کی شراکت سے ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کا تیار کردہ اے ٹی اے کے ٹی 129 ہیلی کاپٹر دن اور رات، گرم اور سرد دونوں موسمی حالات میں حملے اور جاسوسی مشن کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
واشنگٹن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ملاقات سے چند روز قبل امریکا نے جولائی 2019 میں پہلی رکاوٹ کا اعلان کیا تھا۔
جنوری 2020 میں ترکی کی دفاعی صنعت (ایس ایس بی) کے سربراہ نے کہا تھا کہ انقرہ اور اسلام آباد نے ترسیل کے معاہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے تاکہ ہموار ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے۔
اس معاہدے کے تحت ترکی کے معاہدہ عمل میں نہ آنے کی صورت میں پاکستان کو چینی زیڈ 10 ہیلی کاپٹر خریدنے کا اختیار مل گیا ہے۔
ترک میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ترک ساختہ ٹی 129 اے ٹی اے سی ہیلی کاپٹر ابھی بھی پاک فوج کی شاپنگ لسٹ میں ہے۔


مشہور خبریں۔
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
?️ 26 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے سٹاک
اپریل
حکومت عمران خان کے ساتھ بات چیت میں تذبذب کا شکار
?️ 29 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے
مئی
ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مزید بات ختم: واشنگٹن پوسٹ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن
فروری
گوگل نے پہلا پکسل اسمارٹ فون متعارف کروا دیا
?️ 4 اگست 2021نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے پہلا پکسل اسمارٹ فون متعارف کروا دیا
اگست
صہیونی فوج کا جنوبی غزہ پر راکٹ حملہ
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزاحمتی دستوں سے تعلق رکھنے والے
جولائی
عمران خان نے دوسرے صوبوں کے ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ چیلنج کردیا
?️ 14 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے
مارچ
شہریوں کو بسنت ذمہ داری اور حفاظت کے ساتھ منانی چاہئے۔ مریم اورنگزیب
?️ 2 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے
فروری
گوادر میں جاری دھرنے کو مظاہرین کی جانب سے ختم کرنے کا اعلان کیا
?️ 16 دسمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں)گوادر میں گزشتہ کئی روز سے مظاہرین دھرنا دیے ہوئے
دسمبر