?️
سچ خبریں:صیہونی فضائیہ کے پائلٹس اور دیگر یونٹس کی مخالفت، اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس طلب، جنگ رکوانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔
قطر کے الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے خلاف اسرائیلی فوج کے اندر بغاوت کی بو آنے لگی ہے، جب اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس اور دیگر فوجی یونٹس کے اہلکاروں نے جنگ جاری رکھنے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مہم شروع کر دی ہے، اس اقدام نے اسرائیلی فوجی قیادت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کے خلاف فوجی بغاوت کے آثار
الجزیرہ کے مطابق، اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ آرمی چیف ایال زامیر نے ایک ہنگامی اجلاس بلایا ہے تاکہ فوج کے ریزرو دستوں کی جانب سے دستخط شدہ احتجاجی خط کے باعث پیدا ہونے والے بحران سے نمٹا جا سکے۔
عبری میڈیا کے مطابق، فوجی حکام اس بات سے باخبر ہیں کہ یہ احتجاج فوج کے اندرونی انتشار اور نافرمانی میں بدل سکتا ہے، خصوصاً ان اہلکاروں کے درمیان جو ریزرو یا سابقہ فوجی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ تقریباً 150 گولانی بریگیڈ کے سابق فوجی اہلکار بھی اس احتجاجی مہم میں شامل ہو چکے ہیں اور انہوں نے غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
رواں ماہ کی 20 تاریخ کو درجنوں اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس بشمول موجودہ اور ریزرو فورسز کے افراد نے دھمکی دی کہ اگر اسرائیلی قیدیوں کی واپسی یقینی نہ بنائی گئی، تو وہ اپنی فوجی خدمات سرانجام دینے سے انکار کر دیں گے، چاہے اس کا نتیجہ غزہ جنگ کی بندش ہی کیوں نہ ہو۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کے نزدیک نیتن یاہو کی حیثیت
پائلٹس کا کہنا تھا کہ یہ جنگ اب صرف ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت جاری رکھی جا رہی ہے، اور اس کا سیکیورٹی مفاد سے کوئی تعلق نہیں،انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ کے جاری رہنے کی صورت میں مزید عام شہری اور فوجی ہلاک ہوں گے اور اسرائیلی فوج کی ریزرو فورسز کا ڈھانچہ تباہی کا شکار ہو جائے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اسلامی جہاد: عین الحلوہ کے جرم کو درست ثابت کرنے کے صہیونی دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان نے جنوبی لبنان کے عین
نومبر
دمشق میں شامی ساحلی علاقے کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شام کے دارالحکومت دمشق میں شامی ساحلی علاقے کے شہریوں
مارچ
صیہونی سیکورٹی معاملات میں ناکام
?️ 23 ستمبر 2021 سچ خبریں: عربی 21 کے مطابق ، صہیونی امیر بوخبوط نے
ستمبر
ایران عالمی طاقتوں کے سامنے نہیں جھکے گا:ایرانی صدر
?️ 22 فروری 2026ایران عالمی طاقتوں کے سامنے نہیں جھکے گا:ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود
فروری
فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن سے معذرت خواہی
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کے خلاف نازیبا الفاظ
نومبر
قطر کا نیتن یاہو کی اشتعال انگیز لفاظی پر شدید ردعمل
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:قطر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ان بیانات کی
مئی
امریکہ نے پہلی بار نائجیریا میں فوجی تعینات کی
?️ 4 فروری 2026امریکہ نے پہلی بار نائجیریا میں فوجی تعینات کی امریکی افریقہ کمانڈ
فروری
ضرورت محسوس ہوئی تو 27ویں آئینی ترمیم بھی ہو جائے گی۔ قمر زمان کائرہ
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ
جولائی