?️
سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آخر میں روس اور وینزویلا 10 سالہ اسٹریٹیجک شراکت داری کا معاہدہ کریں گے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے صدر نیکلاس مادورو نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ روس اور وینزویلا کا ارادہ ہے کہ دسمبر میں ہونے والے بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں 10 سالہ اسٹریٹیجک اتحاد کا معاہدہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: روس اور وینزویلا کو تقسیم کرنے کی امریکی سازش: نیویارک ٹائمز
انہوں نے کہا کہ ہمارے نائب صدر دلسی روڈریگیز نے رپورٹ دی ہے کہ دونوں ممالک کا بین الحکومتی کمیشن سال کے آخر میں منعقد ہوگا اور اس اجلاس میں ہم 10 سالہ اسٹریٹیجک اتحاد کا معاہدہ کریں گے۔
نیکلاس مادورو نے مزید کہا کہ وینزویلا روس کو بڑی اور اچھی بہن سمجھتا ہے اور روس وینزویلا کو لاطینی امریکہ میں ایک اہم اور بنیادی قوت سمجھتا ہے۔
یاد رہے کہ روڈریگیز نے ستمبر کے آخر میں ماسکو کا دورہ کیا اور روس کے نائب وزیر اعظم دمتری چرنیشنکو سے ملاقات کی جو دونوں ممالک کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے سربراہ بھی ہیں۔
روڈریگیز اور چرنیشنکو کے مذاکرات کے بعد وینزویلا کی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ بین الحکومتی کمیشن کا اگلا اجلاس سال کے آخر میں کاراکاس میں منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں: وینزویلا میں ان دنوں کیا ہو رہا ہے؟
وینزویلا کے صدر نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ وینزویلا کے گہرے، اسٹریٹیجک اور برادرانہ تعلقات ہیں، کمانڈر ہوگو شاویز اور ولادیمیر پیوٹن نے ایک حیرت انگیز چیز تخلیق کی، میں نے ایک رکن اسمبلی کے طور پر اس میں تعاون کیا اور پھر صدر بن کر تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط کیا۔


مشہور خبریں۔
چین سب سے بڑا ریاستی خطرہ:برطانوی وزیراعظم
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے چین کے خلاف معاندانہ موقف اپناتے ہوئے بیجنگ
نومبر
کینڈین خاتون کا عجیب وغریب مشغلہ،گنیز بک میں آئے گا نام
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: کینیڈین خاتون کیلی ہارڈی کو ٹوتھ برش جمع کرنے کا
جولائی
عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں معاشی بحران کے ساتھ ریکارڈ توڑ مہنگائی
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:عالمی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
جنوری
حزب اللہ کے صیہونیوں کے خلاف ایک دن میں 200 میزائل حملے
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی
نومبر
بائیڈن کی مقبولیت ایک بار پھر گرتی ہوئی
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: نیوز پول کے مطابق جو بائیڈن کی مقبولیت میں کمی
مارچ
اسرائیلی فوج کی بڑی غلطیاں کیا ہیں ؟
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:ایک صیہونی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ایک نئے کیس کی
فروری
کیا امریکہ افغانستان میں جمہوریت کی تلاش میں تھا؟
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:11 ستمبر کے حملوں کے بہانے خطے پر امریکی حملے اور
اپریل
حیران کن ابتدائی نتائج، نواز شریف’وکٹری اسپیچ’ کیے بغیر ماڈل ٹاؤن سے جاتی امرا روانہ
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)انتخابی نتائج سامنے آنے کا شروع ہوتے ہی مسلم
فروری