?️
جرمنی (سچ خبریں) جرمنی میں شدید بارشوں کی وجہ سے بدترین سیلاب آیا ہے جس کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں جس پر چانسلر انجیلا مرکل نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بارشوں کے باعث دریا کے بند ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلے سے کئی گھر تباہ ہو گئے ہیں، پولیس نے بتایا کہ دریائے احر کے کنارے واقع آدھا درجن مکانات تباہ ہونے سے ریاست رائن لینڈ-پلاٹینیٹ کے علاقے احرویلر کے اطراف میں 18 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہو گئے۔
حکام کے مطابق مزید 15 افراد بون شہر کے جنوبی علاقے یوسکریچن میں ہلاک ہوگئے جبکہ بیلجیئم میں تیز بارش کی وجہ سے دو افراد کی موت ہوگئی اور ایک 15 سالہ بچی دریا میں بہہ جانے کے بعد لاپتا ہوگئی۔
جرمنی میں سیکڑوں فوجی امدادی کارروائیوں میں پولیس کی مدد کررہے ہیں لینڈ سلائیڈنگ اور سڑک پر گرنے والے درختوں کو ہٹانے کے لیے ٹینک کا استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ ہیلی کاپٹروں نے گھروں کی چھتوں پر پھنسے ہوئے افراد کا باحفاظت انخلا یقینی بنایا۔
ایک مقامی شخص مائیکل احرینڈ نے رائٹرز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری طرح حیران تھا، میں سوچتا تھا کہ ایک دن یہاں پانی آجائے گا لیکن ایسا ہرگز نہیں سوچا تھا، یہ جنگ نہیں ہے، یہ محض قدرتی آفت ہے، ہمیں اس پر توجہ دینا شروع کرنی چاہیے۔
یہ سیلاب اور بارشوں سے جرمنی میں ہونے والے بدترین نقصانات میں سے ایک ہے، 2002 میں سیلاب سے مشرقی جرمنی میں 21 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اور وسطی یورپی خطے میں میں 100 سے زیادہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
چانسلر انجیلا مرکل نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب میں لوگوں کو جس تباہ کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا میں اس پر حیران ہوں، میری ہمدردیاں مرنے والے اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
ستمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں مرکل کی جگہ چانسلر کے امیدوار اور سب سے زیادہ متاثرہ ریاست شمالی رائن ویسٹ فیلیا کے سربراہ آرمین لاشیٹ نے اس موسم کی وجہ گلوبل وارمنگ کو قرار دیا۔
انہوں نے علاقے کے دورے کے دوران کہا کہ ہمیں بار بار اس طرح کے واقعات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں ناصرف یورپ بلکہ وفاقی اور عالمی سطح پر ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلی ایک ریاست تک محدود نہیں ہے۔
بیلجیئم کے شہر پیپینسٹر میں سیلابی ریلے سے تقریباً 10 مکانات منہدم ہو گئے اور سیلاب سے متاثرہ ایک ہزار سے زائد رہائشیوں کو گھروں سے نکال لیا گیا ہے۔
بارش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بھی شدید متاثر ہوئی اور جرمنی کے لیے تیز رفتار تھیلیس ٹرین سروس منسوخ کردی گئی، بیلجئیم کی بڑی آبی گزرگاہ پر سیلابی پانی کے بند سے باہر آنے کے خطرے کے پیش نظر دریائے مییوز پر بھی ٹریفک معطل ہے۔
نیدرلینڈز کے جنوبی صوبے لیمبرگ میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچایا جبکہ یسکریچن کے علاقے میں دو فائر فائٹرز سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے، شلڈ کے قصبے میں مکانات ملبے کے ڈھیر بن گئے اور ملبے اور درخت گرنے سے سڑکیں بند ہو گئیں۔
اپنے آبائی گھر کے تباہ ہونے کے بعد مایوسی کا شکار 65 سالہ ایڈگر گلیسن نے بتایا کہ مجھے ایک تباہی کا سامنا کرنا پڑا، یہ سارے لوگ یہاں رہتے تھے، میں ان سب کو جانتا ہوں، مجھے ان کے لیے بہت افسوس ہے ، انہوں نے سب کچھ کھو دیا ہے، ایک دوست کی وہاں ورکشاپ تھی، بیکری ، قصائی سمیت سب ختم ہوگیا ہے۔


مشہور خبریں۔
شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 23 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے
نومبر
پاکستان کی دنیا میں امن و رواداری کے فروغ کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے درمیان شراکت داری کی تجویز
?️ 23 ستمبر 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے دنیا میں امن و رواداری کے فروغ
ستمبر
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے
جولائی
الیکشن کمیشن نے سندھ کے اعلی حکام کو طلب کر لیا
?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب
ستمبر
یورپی ممالک اور امریکہ نے صہیونی کو ویزا دینے کے قوانین سخت کردیے
?️ 6 نومبر 2025یورپی ممالک اور امریکہ نے صہیونی کو ویزا دینے کے قوانین سخت
نومبر
بھارتی اداکارہ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: کولکتہ کی عدالت نے دھوکا دہی کے الزام میں بھارتی
ستمبر
کشمیری کل بھارتی فوجی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے
?️ 26 اکتوبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی
اکتوبر
غزہ میں پیلی لکیر کے خاتمے کے اعلان میں اسرائیل کے مقاصد؛ پیشہ ورانہ حکمت عملی کو تبدیل کرنا
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں پیلی
دسمبر