الہان عمر کا فلسطینی مزاحمت کے بارے میں متنازع بیان، حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا

الہان عمر کا فلسطینی مزاحمت کے بارے میں متنازع بیان، حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا

?️

غزہ (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے بارے میں متنازع بیان دیئے جانے کے بعد حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بیان کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی  تحریک مزاحمت حماس نے امریکی ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر کے حالیہ بیان کی جس میں انہوں نے مظلوم اور ظالم کو ایک صف میں کھڑا کرنے کی کوشش کی تھی کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس کاکہنا ہے کہ الھان عمر کا مظلوم اور جلاد کو ایک صف میں کھڑا کرنا خود ایک  بڑا ظلم ہے، ان کا اس نوعیت کا بیان حیران کن ہے، الہان عمرنے فلسطینی قوم کی آئینی مزاحمت کو اسرائیلی ریاست کی فلسطینی قوم کے خلاف جاری جارحیت کے مترادف قرار دے کر فلسطینی قوم کو سخت مایوس کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الہان عمر نے فلسطینی مزاحمت کو اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور افغانستان میں امریکی فوج کی جارحیت کے برابر قرار دے کر ظالم اور مظلوم کو ایک صف میں کھڑا کیا ہے۔

جمعہ کو ایک تحریری بیان میں حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے ایک رکن  باسم نعیم نے  انصاف کے دفاع اور دنیا بھر میں مظلوموں کے حقوق میں محترمہ الہان عمر کے موقف  جماعت کے موقف کی وضاحت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اور حماس  الہان عمر کے امریکی سیاست میں کردار کو سراہتے ہیں مگر ان کے ایک حالیہ بیان نے فلسطینی قوم کو سخت مایوس کیا ہے۔

باسم نعیم  نے اشارہ کیا کہ فلسطینی عوام سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے صیہونی ریاست کے تسلط کے تحت زندگی بسر کر رہے ہیں، اس دوران انہیں بہت زیادہ تکلیفیں اٹھانا پڑیں، ان کے خلاف انتہائی گھناؤنے جرائم کا ارتکاب ہوا، ان عشروں کے دوران وہ اپنی جدوجہد آزادی کی جنگ میں ثابت قدم رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی، تمام مواقع کے پیش نظر  بہت لچک دکھائی  اور حصول کے لیے بہت زیادہ قیمتیں ادا کیں، لیکن دوسری طرف صہیونی ریاست نے تمام بین الاقوامی قراردادوں پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔

مشہور خبریں۔

وزیراعلی بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان

?️ 2 نومبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سنجاوی

یکے بعد دیگرے صہیونی فوج کی رسوائی منظر عام پر

?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں:  عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ایک بار پھر صہیونی

10,000سے زائد فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے امور سے وابستہ اداروں نے بدھ کے

جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی پر حکومت کیسے ہوگی؟

?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی قابضین کی فاقہ کشی کی پالیسی کے تحت تقریباً

افغانستان زلزلے پر سروسز چیفس کا اظہار افسوس

?️ 22 جون 2022راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف اور سروسز چیفس نے افغانستان میں زلزلے

ایران کے خلاف ڈرون نیٹ ورک بنانے کے لیے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جدوجہد

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:   بدھ کو امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر سماعت

?️ 16 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نےپی ٹی آئی  کے خلاف ممنوعہ

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں جماعت اسلامی کا موقف

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما نے صیہونی حکومت کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے