حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی سازش ناکام؛مصر کا اعتراف

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی سازش ناکام؛مصر کا اعتراف

?️

سچ خبریں:مصر نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے، جس کا مقصد ہتھیاروں کو محفوظ رکھنا لیکن ان کے استعمال یا توسیع کو محدود کرنا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ خلع ہتھیار کی سابقہ کوششوں کی ناکامی کا اعتراف ہے۔

رپورٹوں کے مطابق، مصر نے لبنان میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے لیے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے جسے ” اسٹریٹجک معطلی ” کہا جاتا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ہتھیاروں کو محفوظ رکھنا ہے، لیکن ان کے استعمال یا توسیع کو محدود کرنا، اور اسے مصر کی ثالثی میں ایک عارضی اور غیر مستقیم نگرانی کے تحت نافذ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ کو فوری طور پر غیرمسلح ہونا چاہیے:امریکہ

یہ منصوبہ، جو اسرائیل کی لبنان میں جاری جارحیت کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، دراصل غیر مسلح کرنے یا حزب اللہ کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کی سابقہ کوششوں کی ناکامی کا اعتراف بھی ہے۔

اسٹریٹجک معطلی کیا ہے؟

اسٹریٹجک معطلی کے مطابق، حزب اللہ اپنے ہتھیاروں کو برقرار رکھے گی لیکن انہیں استعمال یا بڑھانے سے گریز کرے گی، سوائے ان مخصوص حالات کے جو پہلے طے شدہ ہوں یا سیاسی طور پر منظم ہوں۔ یہ مصر کی پالیسی کے مطابق، صورتحال کو مستحکم رکھنے کی کوشش ہے جب تک کوئی وسیع تر حل دستیاب نہ ہو۔ تاہم، یہ اصل مسئلے کو حل نہیں کرتا، بلکہ ہتھیاروں کو ایک غیر فعال قوت دفاعی کے طور پر برقرار رکھتا ہے۔

حزب اللہ کا موقف

حزب اللہ اصولی طور پر اس منصوبے کو تسلیم نہیں کرے گی کیونکہ مزاحمتی تحریک کے وجود میں آنے کا فلسفہ ہی عملی طور فعال قوت دفاعی پر مبنی ہے، تاہم، وہ موجودہ حساس حالات سے آگاہ ہے اور کسی بڑے تصادم سے اجتناب کرتی ہے، تاکہ لبنان میں استحکام قائم رہے۔ ممکن ہے کہ حزب اللہ اس منصوبے کو ایک سیاسی حکمت عملی کے طور پر قبول کرے، نہ کہ ایک الزام آور معاہدے کے طور پر، خاص طور پر اگر اس میں ہتھیاروں کے تحفظ کا ضمنی حق موجود ہو۔

اسرائیل کا ردعمل

اسرائیل اس منصوبے کے سب سے بڑے مخالفین میں شامل ہے، کیونکہ اسٹریٹجک معطلی حزب اللہ کو اپنے ہتھیاروں کو دوبارہ منظم کرنے اور فوجی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کر سکتی ہے،اسرائیلی موقف کے مطابق، اس منصوبے سے ان کی سکیورٹی کے لیے کوئی ضمانت نہیں ملتی۔

چیلنجز اور عملی مشکلات

اس منصوبے کی سب سے بڑی رکاوٹ اس کا عملی نفاذ ہے۔ اسرائیل مسلسل لبنان میں حملے کر رہا ہے، جس سے معطلی کے تصور کو برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ مزید یہ کہ حزب اللہ کا فوجی ڈھانچہ مرکزی یا کلاسیکی نہیں بلکہ ایک پیچیدہ اور مربوط نیٹ ورک ہے، جسے ختم کرنا ممکن نہیں۔

ناکامی کی تصدیق

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ دراصل حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی سابقہ کوششوں کی ناکامی کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ 2006 کے بعد سے امریکہ اور اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ہتھیار ختم کرنے کی کوششیں کیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ حزب اللہ میدان سے خارج نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:لبنانی حکومت حزب اللہ کے مکمل خلع سلاح کی ذمہ دار ہے:امریکہ  

نتیجہ

مصر کا یہ منصوبہ، اگرچہ ظاہری طور پر نیا لگتا ہے، بنیادی طور پر سابقہ معاہدوں سے مختلف نہیں ہے۔ جب تک اسرائیل کی تجاوزات جاری رہیں گی، کسی بھی کوشش سے صورتحال کو مستحکم کرنا مشکل ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل صرف طاقت کے ذریعے ہی سمجھتا ہے اور کوئی سفارتی معاہدہ یا اصطلاحات اس کی جارحیت کی نوعیت کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب صیہونیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کب عام کرے گا؟

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:فری میسنز دنیا میں ایک نیا نظام چاہتے ہیں جس میں

نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو عام کیا جانا وقت کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے

ایرانی میزائل حملوں نے صہیونی باشندوں کو ہوٹل نشین بنا دیا

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:ایران کے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب میں عمارتوں

12 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں دوسرے فلسطینی کی شہادت

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:  آج جمعرات کی صبح آزاد فلسطینی ایمن محسن کو صہیونی

ہم یمنیوں کےخلاف سعودی عرب کی مدد کرنے کے تیار ہیں:امریکہ

?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یمن کی فوج اور عوامی

اسرائیل مخالف دباؤ رنگ لا رہا ہے: عبرانی میڈیا

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: کالکالیست اخباری رسالے کی رپورٹ کے مطابق، بائیکاٹ موومنٹ کو

کراچی سے ساہیوال آنے والی ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی

?️ 3 ستمبر 2021سکھر (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی سے ساہیوال آنے والی کارگو

کیا ترکی امریکہ کے ساتھ معاہدہ کر رہا ہے؟

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: S-400 میزائل سسٹم کے بارے میں ٹام بارک کے واضح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے