🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے قریب فائرنگ ہونے کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں شدید خوف و ہراس پھییل چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے سرحدی شہر رینوسا فائرنگ کے نتیجے میں 18افراد ہلاک ہو گئے، مقامی پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔
خبررساں اداروں کے مطابق امریکی سرحد کے قریب میکسیکو کے شہر رینوسا میں پیش آنے والے واقعے میں ٹیکسی ڈرائیور، طالب علم اور مزدوروں سمیت 18افراد ہلاک ہوئے، حملے کے بعد شہر بھر میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی۔
امریکی ریاست ٹیکساس سے ملحق یہ شہر مجرمانہ سرگرمیوں کی آماجگاہ رہا ہے، پولیس ترجما ن نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد اور حملہ آوروں کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی، لیکن سیکورٹی سروز کے اہل کار واقعے کے پس پردہ حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔
اس سلسلے میں رینوزا کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں اور شہر بھر میں پولیس کے گشت کو بڑھا دیا گیا ہے، پرتشدد واقعات کے بعد نیشنل گارڈزکو طلب کیا گیا ہے، جبکہ فوج، مقامی پولیس اور خفیہ ایجنسیاں بھی سرگرم ہو گئی ہیں۔
واضح رہے کہ میکسیکو میں 2019 ء میں قتل کے 34 ہزار 681 اور 2020 ء میں 34 ہزار 554 واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے، مختلف جرائم پیشہ گروہ منشیات، ہتھیاروں اور انسانی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیے جانے والے راستوں کو اپنے کنٹرول میں لینے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرا ہیں، ان کے درمیان اکثر خوں ریز جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، میکسیکو کی حکومت ان گروہوں پر قابو پانے میں اب تک ناکام ثابت ہوئی ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں اور عدلیہ کا ان جرائم پیشہ گروپوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے یا وہ بدعنوانی کے دلدل میں پھنس چکی ہیں، میکسیکو کے صدر آندریس میونیل لوپیز اوربیڈر کی موجودہ حکومت کو سیکورٹی کے حوالے سے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
صوبہ بلوچستان میں بم دھماکہ
🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ایک زور دار دھماکے
جنوری
عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے مقدمے میں 10 مجرمان کی سزا معطل، رہائی کا حکم
🗓️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 مئی احتجاج پر
جنوری
کیا یورپ امریکی پالیسی میں ممکنہ تبدیلی کر پایے گا ؟
🗓️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین امریکی صدارتی انتخابات
نومبر
اربیل میں صیہونی کانفرانس میں شرکت کرنے والی عراقی وزارت ثقافت کی ملازم نوکری سے برخاست
🗓️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:عراقی وزارت ثقافت کی ایک خاتون ملازمین کو اربیل میں صہیونی
اکتوبر
حالات پر کنترول نہ ہوا تو خوفناک حالات پیش آیئں گے : ٹرمپ
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کی فلوریڈا میں
اگست
حکومت سے نکلنے کی اتحادیوں نے مشروط حمایت کردی
🗓️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاق میں مسلم لیگ ن کے ساتھ شامل اتحادیوں
مئی
بحیرۂ احمر میں دو نئے سمندری حادثات
🗓️ 9 جون 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے بحیرۂ احمر میں دو مزید جہازوں پر
جون
عدالت سے ’کلین چٹ‘ ملنے کے بعد نواز شریف انتخابات میں حصہ لیں گے
🗓️ 10 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد
نومبر