?️
ماسکو (سچ خبریں) روس میں اس وقت تین پائلٹ ہلاک ہوگئے جب روسی بمبار ہوائی جہاز کا انخلا کا نظام خراب ہوگیا جس کی وجہ سے اس نے حادثاتی طور پر عملے کو اٹھا کر باہر پھینک دیا جس کے نتیجے میں تین پائلٹ ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق روسی بمبار ہوائی جہاز کے عملے کے تین ارکان فلائٹ سے قبل چیکنگ کے دوران طیارے سے انخلا کی نشستیں حادثاتی طور پر حرکت میں آنے سے ہلاک ہو گئے۔
روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ یہ واقعہ ماسکو سے 145 کلومیٹر (90 میل) جنوب مغرب میں کالوگا کے علاقے میں ایک ایئر بیس پر پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ٹی یو-22 ایم 3 کی طویل رینج بمبار جہاز کا عملہ ٹریننگ مشن کی تیاری کر رہا تھا جب اس کا طیارے سے انخلا کا نظام خراب ہوگیا اور اس نے حادثاتی طور پر عملے کو اٹھا کر باہر پھینک دیا۔
وزارت دفاع نے کہا کہ پیراشوٹ کھولنے کے لیے اونچائی کافی نہیں تھی اور عملے کے چار ارکان میں سے تین زخمی ہو کر چل بسے۔
روسی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کالوگا کے قریب شائکوکا ایئربیس پر تعینات بمبار یونٹ کا کمانڈر کرنل وڈیم بیلوسلی ڈسیف بھی شامل ہے۔
روس کی خبروں میں بتایا گیا کہ عملے کا چوتھا رکن اس واقعے میں زندہ بچ گیا تھا اور اسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا اور واقعے کی سرکاری تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ریسکیو سسٹم کا حادثاتی طور پر حرکت میں آجانا بہت کم ہوتا ہے اور کچھ ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ بجلی کی خرابی یا انسانی غلطی کی وجہ سے ہوسکتا ہے، ٹی یو 22 ایم 3 ایک سپرسونک ٹوئن انجن لانگ رینج بمبار ہے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق روسی فضائیہ کے پاس ایسے 60 طیارے موجود ہیں اور کچھ طیاروں نے شام میں عسکریت پسندوں پر حملہ کرنے کے لیے بمباری کے مشن بھی انجام دیے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی شہری کیا چاہتے ہیں؟ ایک سروے
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ سروے میں صہیونی عوام کی رائے سامنے آئی ہے
ستمبر
افغانستان کو بدترین خشک سالی اور خوراک کے بحران کا سامنا
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز
دسمبر
بریکس کا امریکی ڈالر سے چھٹکارا پانے کا منصوبہ
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:روسی شہر کازان میں حالیہ بریکس اجلاس میں چین، بھارت، ایران
نومبر
کشمیریوں کی جدوجہد حق و انصاف کے اصولوں پر مبنی ہے: مسرت عالم بٹ
?️ 28 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند چیئرمین مسرت عالم
جنوری
شاہ سلمان کی برطرفی اور نئی تنصیبات
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:اتوار کو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل
اپریل
پشین ، سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 مبینہ حملہ آور ہلاک
?️ 26 اپریل 2025پشین: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے پشین میں سی ٹی ڈی نے
اپریل
کورونا: پنجاب میں کاروباری اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
?️ 13 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان میں واضح طور پر کورونا وائرس کی ایک نئی
مارچ
لبنان میں سعودی سفیر کی نقل و حرکت
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:لبنان کے انتخابات قریب آتے ہی سعودی سفیر نے لبنان کے
مئی