برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کا متنازع انٹرویو، دونوں کی مقبولیت میں شدید کمی آگئی

برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کا متنازع انٹرویو، دونوں کی مقبولیت میں شدید کمی آگئی

?️

لندن (سچ خبریں) برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ٹی وی اسٹار اوپرا ونفرے کو طویل انٹرویو دیا تھا، جسے 7 مارچ کو امریکا اور 8 مارچ کو برطانیہ میں نشر کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں کی مقبولیت میں شدید کمی آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق متنازع انٹرویو کے بعد شہزادہ ہیری کی مقبولیت میں 15 پوائنٹس جب کہ میگھن مارکل کی مقبولیت میں 13 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، سروے کے مطابق ملکہ کی مقبولیت کا گراف شاہی خاندان کے افراد میں سب سے زیادہ بلند ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ایک تہلکہ خیز انٹرویو دیا تھا جس میں شاہی خاندان سے روٹھ کر امریکا منتقل ہونے والے جوڑے نے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا تھا۔

مذکورہ انٹرویو کو 10 مارچ تک دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا تھا اور اس انٹرویو نے دنیا بھر میں برطانوی شاہی خاندان اور شاہی محل پر ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی۔

طویل انٹرویو میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے شاہی محل میں خود کو پیش آنے والے متعدد مسائل کو بیان کیا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ شاہی محل میں نسلی امتیاز موجود ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو پر ملکہ برطانیہ اور ہیری کے بھائی شہزادہ ولیم کا ردعمل بھی سامنے آچکا ہے۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے مارچ 2020 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کرکے شاہی محل سے نکل کر پہلے کینیڈا میں عام زندگی گزارنا شروع کی تھی اور اب وہ امریکا میں مقیم ہیں۔

مشہور خبریں۔

آیت اللہ سیستانی کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن کی پولیس کی جانب سے قرآن پاک کو جلانے

افغانستان میں ذلت آمیز شکست سے عبرت حاصل نہیں کی:چین کا امریکہ سے خطاب

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان سے امریکی انخلا کا

گوگل موبائل سرچ اب پہلے سے زیادہ بہتر

?️ 26 جنوری 2021گوگل کی جانب سے موبائل سرچ کے ویژول ری ڈیزائن کو متعارف کرانے کا

امریکی حملہ آور نے نینسی پیلوسی کے شوہر کی کھوپڑی توڑ دی

?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے اعلان کیا کہ

جن کے وزیر اعظم خود دوسرے ملکوں میں جاب کرتے رہے وہ ہمیں سکھا رہے ہیں

?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جو اپوزیشن ووٹ کے وقت 3 سے زیادہ

غزہ میں جنگ بندی ممکن، مگر اعتماد بہت دور

?️ 9 اکتوبر 2025غزہ میں جنگ بندی ممکن، مگر اعتماد بہت دور دو سالہ جنگ

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے صیہونی مذہب کے دروازے سے داخل

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:سعودی حکام نے نام نہاد مذہبی سربراہی اجلاس میں اسرائیلی یہودیوں

پاکستان کے مفتی اعظم نے ایران کے ردعمل کی تعریف کی اور اسرائیل کے خلاف مسلم اتحاد پر زور دیا

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے مفتی اعظم نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے