سچ خبریں:شام میں مسلح گروہوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کے درمیان دہشت گرد تنظیم ہیئت تحریر الشام کے سربراہ احمد الشرع المعروف الجولانی نے کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کو سخت انتباہ دیا ہے۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم ہیئت تحریر الشام کے سربراہ الجولانی نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ کے پاس صرف دو راستے ہیں؛ یا پیچھے ہٹ جائیں یا پھر ایک ایسی فوجی کارروائی کا سامنا کریں جس کے بعد آپ میں سے کوئی باقی نہیں بچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں دہشت گردوں کی حکومت کو درپیش چیلنجز؛ خانہ جنگی سے لے کر ہمسایہ ممالک کے ساتھ کشیدگی تک
اس سے قبل کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے کمانڈر مظلوم عبدی نے کہا تھا کہ ان کی فورسز امریکی نگرانی میں کوبانی میں ایک غیر مسلح زون قائم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی شام کے کچھ علاقوں پر کرد فورسز کا کنٹرول ہے۔
دوسری جانب، ترکی نے بھی شام کے کرد علاقوں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں: شام کی تقسیم کا خواب: دمشق پر صہیونی ریاست کے حملے کیوں نہیں رُک رہے؟
بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کو نہ صرف بیرونی حملوں کا سامنا ہے بلکہ مسلح گروہ بھی ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں اور ان کے درمیان اختلافات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔