سچ خبریں: موجودہ جنگ کے دوران مقبوضہ علاقوں کے لیے غیر ملکی پروازوں کی وسیع پیمانے پر منسوخی نے صہیونی حکومت کو ایک اور اقتصادی دھچکا پہنچایا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار گلوبس نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ تل ابیب کے حکام کی جانب سے یورپی ایئر لائنز کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کے باوجود کہ وہ اکتوبر کے آخر تک اپنی پروازیں منسوخ نہ کریں، بہت سی ایئر لائنز نے اب تک صہیونی حکومت کی درخواست کو قبول نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں اور لبنانیوں کے خون میں بہتی صیہونی معیشت؛صیہونی اخبار کی زبانی
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنگری کی ایئر لائن Wizz Air نے اپنی تمام پروازیں 23 اکتوبر تک منسوخ کر دی ہیں اور پولینڈ کی ایئر لائن LOT نے بھی اپنی پروازیں نومبر کے آغاز تک منسوخ کر دی ہیں۔
گلوبس نے مزید کہا کہ ایک یونانی ایئر لائن، جس کے حصے دار صہیونی ہیں، اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی تھی لیکن ایسا کرنے میں ناکام رہی۔
ایر یورپ نے 21 تاریخ تک اور ایئر فرانس نے 22 تاریخ تک اپنی پروازیں مقبوضہ علاقوں کے لیے منسوخ کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے لیے الاقصی طوفان آپریشن کا معاشی نقصان
رپورٹ میں یہ بھی زور دیا گیا ہے کہ ایران کے وعدہ صادق 1 آپریشن کو چھ ماہ گزرنے کے باوجود یہ واضح نہیں ہے کہ غیر ملکی ایئر لائنز دوبارہ مقبوضہ علاقوں کی طرف واپس آئیں گی یا نہیں۔