امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں شراب خانے کے باہر ایک مسلح شخص نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح شخص نے شراب خانے کے باہر کھڑے لوگوں کو نشانہ بنایا اور اس کے بعد ملزم فائرنگ فرار ہوگیا تاہم اس کی تلاش جاری ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی نیوز چینل کے مطابق جمعہ کی شام ہونے والی فائرنگ کے بعد گولف اینڈ سوشل اسپورٹس شراب خانے کے اندر جھگڑا ہوا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح فرد نے شہر کے شمال میں مصروف ڈیلویر ایوینیو کے پہلو پر جمع ہجوم پر فائرنگ کی، حکام نے بتایا کہ پولیس کو 2 زخمی افراد اسٹور جبکہ 2 دیگر زخمی افراد شراب خانے کے اندر سے ملے۔

انہوں نے بتایا کہ تین زخمیوں کو نجی گاڑی میں ہسپتال پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 23 مارچ کو امریکا کی مغربی ریاست کولوراڈو کے علاقے بولڈر میں ایک مسلح شخص نے سپر مارکیٹ میں فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں جائے وقوع پر پہنچنے والے پہلے پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ مذکورہ واقعے سے چند روز قبل ہی امریکا کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا اور ایک نواحی علاقے میں 3 مساج پارلرز میں فائرنگ سے خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے اکثر ایشیائی نژاد تھے

امریکا میں اسلحہ بآسانی دستیاب ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں جس کے باعث انسانی حقوق کی تنظیمیں ہتھیاروں کے قوانین کو مزید مؤثر بنانے کا پرزور مطالبہ کرتی ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں امریکی ریاست نیویارک میں رات گئے منعقد پارٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

احساس راشن کارڈ کے ذریعے غریبوں کوسبسڈی دیں گے: وزیراعظم

?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس راشن

مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھاکر نام نہاد اسلامی ممالک کو آئینہ دکھا دیا

?️ 29 مئی 2021مالدیپ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں

امریکہ مشرق وسطیٰ میں کس چیز کی تلاش میں ہے ؟

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے کہا کہ امریکہ کو انتشار کی ضرورت

مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں پر قابضین کا حملہ

?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی غاصبوں نے گذشتہ دنوں کی طرح مغربی کنارے کے رام

ونزوئلا پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں: ٹرمپ

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ونزوئلا میں داخلہ حملے کے امکان کے

ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے مضحکہ خیز دعوے

?️ 26 دسمبر 2021مصر کے الاحرام سٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر کے سینئر محقق ڈاکٹر محمد السعید

طویل المدتی منصوبہ بندی ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھتی ہے

?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طویل

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران 5 مزید صحافی شہید

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی پر صہیونی افواج کے وحشیانہ حملوں میں شدت آتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے