امریکا کا افغانستان میں نیا کھیل، ترکی کو بھی اپنی سازش میں شامل کرلیا

امریکا کا افغانستان میں نیا کھیل، ترکی کو بھی اپنی سازش میں شامل کرلیا

?️

کابل (سچ خبریں)  امریکا افغانستان سے نکلتے نکلتے ہر دن کوئی نا کوئی نیا کھیل کھیل رہا ہے اور دنیا کے سامنے یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ وہ افغانستان سے فاتح ہوکر جارہا ہے اور اب اس نے اپنی اس سازش میں ترکی کو بھی شامل کرتے ہوئے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کردی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سُلیوان نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان رواں ہفتے ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ترکی، کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق جیک سلیوان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ترکی کا روسی ایس 400 دفاعی نظام خریدنے کا طویل مدتی معاملہ حل نہ ہو سکا، اس تنازع کی وجہ سے دونوں نیٹو اتحادیوں کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ہوئے تھے، تاہم جیک سلیوان نے کہا کہ معاملے پر بات چیت کا عمل جاری رہے گا۔

امریکی مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ رہنماؤں کی جانب سے واضح عزم ظاہر کیا گیا کہ ترکی، حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حفاظت کے لیے مرکزی کردار ادا کرے گا اور اب ہم کام کر رہے ہیں کہ کس طرح اس طرف بڑھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو طالبان کی جانب سے افغانستان میں بین الاقوامی مشنز کو نشانہ بنائے جانے کے خطرات پر شدید تشویش ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا کا عمل جاری ہے جو رواں سال 11 ستمبر سے قبل ہی مکمل ہونے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی افواج کی قربانیوں کی وجہ سے ملک زندہ ہے

?️ 5 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے افواج پاکستان

عمران خان جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کریں گے

?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نے وزیر اعظم

کاروباری طبقے کے اعتماد کی بحالی شروع، بہتر مستقبل کی توقعات

?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے سے معلوم

بازوں اور کبوتروں کی جنگ؛ یوکرین کے تنازعے پر وائٹ ہاؤس میں دو قطبی سیاست

?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

یورپ روس کے خلاف جنگ کی تیاری کر رہا ہے؛ روسی نمائندے کا دعویٰ

?️ 5 جون 2026سچ خبریں:روس کے ایک اعلیٰ سفارت کار نے الزام عائد کیا ہے

اخلاقی اسکینڈل اور میکسیکو میں ایک یہودی ربی کی گرفتاری

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: میکسیکو کی فیڈرل پراسیکیوشن آفس نے انتہاپسند یہودی فرقے ‘لو طهور’

السنوار ابھی تک زندہ ہے: صہیونی میڈیا

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطین

کیا صہیونیوں کی جارحیت مزاحمت کی طاقت میں اضافہ کا باعث بنے گی ؟

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن علی عمار نے صہیونی ریاست کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے