امریکہ اور اسرائیل لبنان اور فلسطین کے خلاف نئی سازشوں میں مصروف:انصاراللہ

امریکہ اور اسرائیل لبنان اور فلسطین کے خلاف نئی سازشوں میں مصروف:انصاراللہ

?️

سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے اپنے تازہ خطاب میں غزہ پر اسرائیلی حملوں، لبنان میں کشیدگی، اور امریکی مداخلت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل لبنان و فلسطین کے خلاف نئی سازشوں میں مصروف ہیں۔

یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے اپنے تازہ خطاب میں اسرائیل کی غزہ پر جاری بربریت، امریکہ کے ساتھ اس کی شراکت داری اور لبنان و شام میں بڑھتی ہوئی مداخلت پر شدید تنقید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے دفاعی ادارے کے اربوں ڈالر کیسے ضائع ہوئے؟

ان کا کہنا تھا کہ دشمن صہیونی ریاست، امریکی اسلحے اور حمایت کے سائے میں فلسطینیوں کے خلاف قتل عام کر رہی ہے اور اب نئی سازش لبنان کے خلاف تیار ہو رہی ہے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ رواں ہفتے کے دوران صرف نوارِ غزہ میں تقریباً 1000 افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 40 فیصد گردے کے مریض ادویات اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔ غزہ پر مسلسل 50 دنوں سے محاصرہ جاری ہے، اور صہیونی افواج ہر شے کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں اسیر فلسطینیوں پر بھی تشدد بڑھ چکا ہے، اور اب تک 64 قیدی شہید ہو چکے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود مزاحمت جاری ہے؛ القسام بریگیڈ نے حالیہ دنوں میں کئی کامیاب کارروائیاں کیں جن میں "شکستن شمشیر” نامی کمین بھی شامل ہے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر صہیونی حملے، خاص طور پر حالیہ "عید پسَح” کے موقع پر 7000 سے زائد صہیونیوں کی یلغار، تاریخ کا سب سے بڑا یورش ہے۔ مسجد کی تباہی کی ویڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں، لیکن عرب ممالک کی سرکاری و عوامی خاموشی افسوسناک ہے۔

انصاراللہ رہنما نے لبنان کی جنوبی سرحدوں پر صہیونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اب لبنان کے اندر تک پیش قدمی کی کوشش کر رہا ہے، لیکن حزب اللہ نے ہر محاذ پر دشمن کو روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی سرکاری قیادت کو حزب اللہ کی حمایت کرنی چاہیے، نہ کہ صہیونی مؤقف کو اپنانا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ لبنان کی تمام سیاسی و عسکری قوتیں صہیونی مفادات کے تابع ہوں۔ صہیونی منصوبہ لبنان، شام، اور فلسطین کو مزاحمت سے خالی کرنا ہے تاکہ قبضے کو وسعت دی جا سکے۔

عبدالملک الحوثی نے انکشاف کیا کہ یمنی افواج نے رواں ہفتے فلسطین کے اندر 7 میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں حیفا کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ امریکی بحریہ سے 9 جھڑپیں بھی ہوئیں، جن میں 27 گائیڈڈ میزائل اور ڈرونز استعمال کیے گئے۔ ایک چینی رپورٹ کے مطابق، جھڑپ کے دوران ایک امریکی ایئرکرافٹ کیریئر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا۔

ہفتے کے دوران یمنی افواج نے 3 امریکی جاسوس ڈرونز مار گرائے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کو سب سے زیادہ تکلیف "یافا” نامی یمنی ڈرون کے استعمال سے ہے، کیونکہ یہ نام فلسطین کے اصل جغرافیے کی یاد دہانی ہے، جس سے صہیونیوں کو نفسیاتی دھچکا پہنچتا ہے۔

رہبر انصاراللہ نے بتایا کہ صرف اسی ہفتے 260 سے زائد فضائی حملے یمن پر کیے گئے، جن میں عام شہریوں اور یہاں تک کہ قبرستانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

جب سے یمن نے فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا ہے، 1200 سے زیادہ حملے اسرائیل اور امریکہ کی طرف سے ہو چکے ہیں، جب کہ امریکہ نے اپنے بحری جہازوں کو دور دراز سمندری حدود میں پناہ دے رکھی ہے۔

عبدالملک الحوثی کا یہ خطاب نہ صرف اسرائیل و امریکہ کے خلاف سخت پیغام ہے بلکہ عرب دنیا کو مخاطب کر کے مزاحمت، خود انحصاری اور فلسطینیوں کے دفاع کا مطالبہ بھی ہے۔

مزید پڑھیں:مزاحمتی تحریک کو کیا کرنا چاہیے اور عرب ممالک کیا کر رہے ہیں؟ عراقی مزاحمتی تحریک کے ایک عہدیدار کا انڑویو

ان کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے نئے محاذ کھل رہے ہیں، اور امریکہ و اسرائیل لبنان کو غیر مسلح کرنے اور فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

فن لینڈ کا فرانس کے یورپی جوہری دفاعی منصوبے میں شمولیت کا اعلان

?️ 14 ستمبر 2026سچ خبریں:فن لینڈ نے یورپ کی جوہری قوت مدافعت مضبوط بنانے کے

’لندن میں شریف برادران عدلیہ کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں‘

?️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی

پیرو کے سابق صدر فوجیموری 16 سال بعد جیل سے رہا

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:پیرو کی آئینی عدالت نے منگل کے روز 85 سالہ فوجیموری

ایک اور فلسطینی صحافی، صہیونیوں کے ظلم کا شکار

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی

?️ 18 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی اصل

امریکی طرز عمل نے افغانستان میں تباہی مچائی ہے:احمد مسعود

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:پنجشیر فرنٹ کے رہنما احمد مسعود کا کہنا ہے کہ میں

نیٹو کا ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کے ساتھ تعاون کا اعتراف

?️ 24 جون 2026سچ خبریں:مارک روٹے نے انٹرویو میں کہا ہے کہ نیٹو کے بعض

غزہ میں ہر گھنٹے میں ایک بچہ کی موت

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے